145

بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے،3 افراد قتل

جہلم (نمائندہ پنڈی پوسٹ)جہلم عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہو گئیں ۔تھانہ ڈومیلی کی علاقہ میں دو گروپوں میں خونی تصادم کے نتیجے میں تین افراد جانبحق ،ریسکیو زرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی تھانہ ڈومیلی پولیس موقع پرپہنچ گئی ۔ لاشوں کو آر ایچ سی ڈومیلی منتقل کردیا گیا۔ ملزمان فاٸرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے ۔ جانبحق افراد میں14سالہ غضنفر،75سالہ محموداور 50سالہ گل عمر شامل ہیں قتل کی وجہ بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے ۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو سوہاوہ منتقل کیا جا رہا ہے ۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں