بچوں کو معذرت کہنا سیکھائیں

بہن بھائی سے لڑائی کی صورت میں، کھیل کے دوران ایک دوسرے کو دھکا لگنے پر، دوسرے بچوں کی چیزوں کے نقصان پر، سکول میں ہم جماعت کو تکلیف پہنچانے پر معذرت کریں بڑے اپنی غلطیوں پر بچوں سے بھی معذرت کریں تاکہ بچے بھی معذرت کرنے سے نہ ہچکچائیں اپنے بچوں کی شخصیت کو عجز وانکساری یعنی متواضع بنائیں اور اچھی تربیت کریں تاکہ وہ بڑے ہو کر آپ کا اور دوسروں کا خیال رکھیں ان کے دلوں میں دوسرے لوگوں کے بارے میں ہمدردی‘ الفتُ‘محبت پیدا کرنے کی کوشش کریں اپنے بچوں کو دینِ اسلام سکھائیں اور اسی ماحول میں ان کی تعلیم و تربیت کریں، تاکہ وہ دیندار بنیں، اور آپ کے لیئے صدقہ جاریہ۔آپ کے بچے آپ کا مستقبل ہیں چاہیآپ انہیں خراب کریں یا اچھا۔
(طلحہ احمد‘ساگری)

اپنا تبصرہ بھیجیں