بچوں کا روزہ

سیدنا عمر بن خطابؓ نے ایک نشہ کرنے والے آدمی سے رمضان میں فرمایا ویلک تجھ پر انتہائی افسوس ہے کہ ہمارے تو بچے بھی روزے رکھتے ہیں اور تو شراب پیتاہے،

 


اسی طرح صحابہ کرامؓ رمضان کا نہایت ہی احترام کرتے تھے خود بھی روزے رکھتے اور بچوں کو بھی روزہ کی عادت ڈالتے، سیدنا ربیعؓ بن معوذ کہتے ہیں کہ ہم خود بھی روزہ رکھتے اور اپنے بچوں کو بھی روزہ رکھواتے ہم ان کے لیے روئی کی گڑیا بنا دیتے جب ان میں سے کوئی روتا تو ہم انھیں یہ گڑیا دیتے وہ ان سے کھیلنے لگ جاتے، یہاں تک کہ کھیلتے کھیلتے افطاری کا وقت آجاتا۔[بخاری:ا/ص ۲۶۳]

ان باتوں کی روشنی میں ہمیں چاہیے کہ خود بھی روزے رکھیں اور بچوں کو بھی روزہ رکھنے کی عادت ڈالیں۔ اللہ تعالی ہمیں روزے کی اہمیت و فضیلت کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔( آمین)
(محمد ندیم قادری‘چوکپنڈوڑی)
{jcomments on}

اپنا تبصرہ بھیجیں