ٹیکسلا۔ بوہڑ بن پراجیکٹ کی بحالی، چیئر مین سٹینڈنگ کمیٹی محسن ایوب خان اور کوارڈینیٹر حمزہ رفیع کا تعاون قابل تحسین۔ گندھارا ریسورس سینٹر پاکستان، گندھارا ٹیکسلا سینٹر فار ڈیویلپمنٹ، ٹیکسلا بیٹھک اور گرین اینڈ کلین ٹیکسلا کی مشترکہ میزبانی میں ٹیچر عثمان کی آمد پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر منتظمین نے رکن صوبائی اسمبلی محسن ایوب خان اور سماجی رہنما حمزہ رفع کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بوہڑ بن پراجیکٹ کی بحالی کے لیے سرکاری مشینری اور افرادی قوت فراہم کر کے کلیدی کردار ادا کیا پروگرام میں محسن ایوب خان کے کوارڈینیٹرز طاہر محمود طاہری، حمزہ رفیع، سینیئر صحافی مہتاب حیدر، حسن علی طاہر سمیت اہلِ علاقہ کی کثیر تعداد شریک ہوئی اور ماحول دوست اقدامات کو بھرپور سراہا۔
منتظمین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ٹیکسلا کو سرسبز و شاداب بنانے، پانی کے ضیاع کو روکنے اور آبی وسائل کو ذخیرہ کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے تاکہ آئندہ نسلوں کو محفوظ اور بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت…