77

بوگس کارروائی شہری کو مقدمہ میں ملوث اہلکار کیخلاف محکمانہ انکوائری جاری

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس شاہ خاکی کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر حماد فضل نے نوجوان پر  مبینہ منشیات ڈال کر جیل بھجوا دیا، تحویل دوران موبائل بینک ایپ سے ڈیڑھ لاکھ،۔ اوراے ٹی ایم کارڈ سے بھی  60ہزار رقم نکلوا لئ، نوجوان کے والد نے ایس ایس پی پٹرولنگ محمد بن اشرف کو انکوائری کے لئے  تحریر شدہ درخواست  میں اپنا موقف بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ، 20 اپریل کو میرا بیٹا انضمام بشارت کلرسیداں سے  نجی رینٹ اے کار ڈیلر کلر سیداں سے ڈڈیال شادی میں شرکت کیلئے جارہا تھا کہ دھان گلی کے قریب پٹرولنگ پولیس شاہ خاکی کلرسیداں کے اہلکاراے ایس آئی حماد فضل و دیگر نے روکا، جہاں پر گاڑی کے شیشے کالے ہونے پر تلخ کلامی ہوئی،

پٹرولنگ پولیس والوں نے گاڑی کو قبضے میں لے کرانضمام کو چوکی شاہ خاکی منتقل کیااور دوران تلاشی اس کے موبائل۔پرس اور شناختی کارڈ اے ٹی ایم سمیت دیگر چیزیں اپنے پاس رکھ لی اور ،دوران حراست پن کوڈ لے کر موبائل سے ڈیڑھ لاکھ روپے رقم ٹرانسفر کرلی،اس کے بعد  اینٹی نارکوٹکس فورس والوں کو مطلع کیا کہ گاڑی سے چرس نکلی ہے، انضمام کو رات بارہ بجے اے این ایف والوں کے حوالے کردیا،

اے این ایف کی  حراست کے دوران  رات کےوقت  ایک مرتبہ پھر اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرتے ہوئے 60 ہزار روپے رقم نکال لی، اڈیالہ جیل میں بند نوجوان کےوالد نے ایس ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی ریجن محمد بن اشرف سے اپنے بے گناہ بیٹے کے خلاف  محکمانہ کارروائی کی استدعا کرتے ہوئے بوگس منشیات مقدمہ درج کرنے اور  بینک ایپ کے ذریعے رقم ٹرانسفر کرنے پر سخت قانونی کارروائی کا  مطالبہ کیا ہے،اس جوالہ۔سے PROپی ایچ پی سے موقف لیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس حوالہ سے انکوائری کی جاری ہے شفافیت اور میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے جو بھی فیصلہ ہوگا وہ سامنے آجائیگا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں