27

بورڈز کے امتحانات میں پاسنگ اور گریس مارکس بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ملک بھر کے بورڈز کے امتحانات میں پاسنگ اور گریس مارکس بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا، یہ فیصلہ انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے نمائندوں نے شرکت کی۔انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیٹی (آئی بی سی سی) کے مطابق اب ہر مضمون میں پاسنگ مارکس 33 کے بجائے 40 ہوں گے، اجلاس میں گریس مارکس 3 سے بڑھا کر 5 کر دیے گئے۔

پہلے 30 نمبر حاصل کرنے والے طالبعلم کو 3 گریس مارکس دیے جاتے تھے، اب 35 نمبرز حاصل کرنے والے طالبعلم کو 5 نمبر گریس دے کر پاس کیا جائے گا۔آئی بی سی سی کا کہنا ہے کہ 2 سے زائد مضمون میں فیل ہونے والے طالبعلم کو گریس مارک نہیں ملیں گے۔انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیٹی (آئی بی سی سی) نے یہ بھی کہا کہ فیصلے کا اطلاق 2025ء کے امتحانات سے ہو گا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں