کالم

بوائز ہائی سکول بھورہ حیال سائنس اساتذہ سے محروم

عثمان مغل
پنجاب حکومت کی تعلیم دشمنی، سکول وقف شدہ زمین پہ تعمیر ہے ،سکول کی دیوار، کمرے اور دیگر اخراجات مخیر حضرات پورے کررہے، تعلیم فنڈ کہاں جاتاہے ؟بھورہ حیال 1920 سے قائم شدہ گورنمنٹ بوائز سکول کا سنگ بنیاد پرائمری میں رکھا گیا جو چھوٹی سی عمارت میں 80 سال تک چلتا رہا، سن 2000میں ایلیمنٹری میں اپگریڈ ہونے کے بعد نئی عمارت میں شفٹ ہوا۔کچھ سال بعد ہائی کی ضرورت پیش آئی تاہم ہائی سطح اپگریڈ ہونے میں مزید 22 سال لگ گئے وہ بھی جب پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہونے کو تھی تمام پنجاب کے سکول اگلے مرحلے میں اپگریڈ کردئیے گئے۔ 2022میں اپگریڈ ہونے کے بعد سکول کی SNE منظور ہونے میں مزید تین سال لگ گئے۔ اسی دوران پنجاب حکومت نے سرکاری سکول نجی شعبے کے حوالے کرنے شروع کردئیے تھے۔ زیادہ تر پرائمری سکول نجی شعبے کو جاچکے ہیں۔ جن وجوہات کو بنیاد بنا کر سکول پرائیویٹ کئے گئے وہ ازخود پنجاب حکومت محکمہ تعلیم کے پیدا کردہ تھے موجودہ حالات میں نہم اور دہم کلاس کے طلبا کا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے۔ سائنس، حساب اور کمپیوٹر کے اساتذہ تاحال سکول کو دئیے ہی نہیں گئے جبکہ سکول کی SNEبھی ہوچکی ہے۔ سابق ہیڈ ماسٹر ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں جبکہ انکی سیٹ سکول ریکارڈ میں موجود اور کوئی نیا ٹیچر انکی جگہ آ نہیں سکتا۔ جبکہ سکول صرف ایک انچارج کے ذمے ہے۔ تمام اساتذہ بمشکل تمام کلاسز کو مینج کررہے ہیں،سکول کا کل رقبہ بائیس کنال سے زائد ہے جبکہ صرف تین کنال پہ سکول موجود ہے باقی اراضی مسلسل قبضہ مافیا کی نظر ہورہی ہے جبکہ محکمہ تعلیم تمام حالات سے باخبر ہونے باوجود چشم پوشی اختیار کئے ہوئے ہے،پنجاب حکومت بیرونی اداروں سے تعلیم کے نام پہ فنڈ کھا رہی ہے جبکہ اس شعبے کو مکمل معذور کردیا گیا ہے۔ والدین مجبور ہو کر بچوں کو نجی سکول داخل کروا رہے ہیں جو ایک معاشی بوجھ ہے۔ جبکہ فیل اور سکول چھوڑنے والوں کی اچھی خاصی تعداد تعلیم کے بغیر اس معاشرے کا حصہ بن جائیگی جو معاشرے میں بجائے تعمیری کرنے کے بوجھ بنیں گے اور مسائل میں اضافہ کریں گے

بہرام خان

Recent Posts

شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین جہلم سے تعلق رکھنا والا ایک اور نوجوان وطن پر قربان

جہلم کا بہادر بیٹا علی عمران مادرِ وطن پر قربان ہو گیاایس ایس جی کمانڈو…

1 hour ago

چوری کی وردات

گوجرخان تھانہ گوجرخان کے باہر کھڑا کچہری کلرک عمان واجد کا قیمتی 125 موٹر سائیکل…

3 hours ago

گردہ ٹرانسپلاٹ کیس میں گرفتاری

بحریہ ٹاؤن گردہ ٹرانسپلانٹ کیس میں ڈاکٹر منظور حسین کی ھائی کورٹ سے ضمانت ریجیکٹوسیم…

3 hours ago

کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…

4 hours ago

کلر سیداں پولیس کی بروقت کارروائی دو افراد گرفتار  22 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی بازیاب

کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…

4 hours ago

ترقی یافتہ ممالک اپنے وسیع تر دریاؤں کو قابو میں رکھ سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں کر سکتے؟

راجہ طاہر محموددنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ بڑی بڑی تہذیبیں دریاؤں کے کنارے آباد…

4 hours ago