علاقائی

بوائز سکول ساگری کے مستحق طلباء میں یونیفارم اور شوز تقسیم

ساگری (زاہد نقیبی) معاشرے میں مخیر اور صاحب استطاعت لوگوں کو اپنے اردگرد غریب اور نادار طلباء کا خیال رکھنا چاہئے جو مفلسی کی وجہ سے اپنی تعلیم ادھوری چھوڑ دیتے ہیں، آپ کی ذرا سی توجہ اور مالی معاونت سے بے شمار مستحق طلباء تعلیم یافتہ ہونے

کیساتھ ساتھ کسی اہم منصب پر فائز ہو سکتے ہیں جس کا آپ کو لاتعداد اجر ثواب ملے گا، میں اتنے سارے مستحق طلباء کو اپنے سامنے دیکھ کر دلی سکون محسوس کر رہا ہوں کہ الحمد للہ آج ہم سکول ہیڈ راجہ ندیم خالق، ٹیچرز محمد طاہر تونسوی، راجہ منیب مشتاق، انتخاب احمد اور تمام سٹاف کے خصوصی تعاون سے درجنوں مستحق بچوں کی امداد کر رہے ہیں. ان خیالات کا اظہار چیف ایڈیٹر پنڈی پوسٹ عبد الخطیب چوہدری نے

گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول ساگری میں مستحق طلباء کی مالی امداد کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا. تقریب کا آغاز حافظ اشتیاق محمود نے تلاوت قرآن پاک سے کیا. سکول انتظامیہ کی جانب سے 70 غریب اور نادار طلباء میں یونیفارم، سویٹئر اور شوز تقسیم کئے گئے

. تقریب سے سکول ہذا کے پرنسپل راجہ ندیم خالق، گورنمنٹ اسلامیہ بوائز ہائر سیکنڈری سکول نمبرون مری روڈ راولپنڈی کے پرنسپل حامد اکرام اور ریٹائرڈ ٹیچر منور حسین شاد نے بھی خطاب کیا جبکہ ریٹائرڈ ٹیچرز زوار حسین کاظمی، چوہدری مظہر علی اور صحافی عرفان الحق ملک نے خصوصی شرکت کی

تمام مہمانان گرامی نے سکول میں ڈسپلن اور صفائی کے حوالے پرنسپل و دیگر سٹاف کی تعریف اور انکی کاوشوں کو سراہا. سٹیج سیکرٹری کے فرائض فرحت سلطان منہاس نے سر انجام دئیے. آخر میں پرنسپل راجہ ندیم خالق نے مہمان خصوصی و دیگر تمام احباب کا شکریہ ادا کیا.

admin

Recent Posts

کلرسیداں روڈیوٹیلٹی اسٹور پر ڈکیتی، مسلح ڈاکو ہزاروں روپے اور سامان لے اڑے

راولپنڈی (نمائندہ پِنڈی پوسٹ) — تھانہ روات کے علاقے کلرسیداں روڈ، سردار مارکیٹ میں واقع…

20 minutes ago

آئی جی اسلام آباد کی سرزنش سے دلبرداشتہ ایس پی نے خودکشی کر لی

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)آئی جی اسلام آباد کی سرزنش سے دلبرداشتہ ایس پی نے…

4 hours ago

ضمیر کی نیند سب سے خطرناک خاموشی ہے

دنیا کے شور میں سب کچھ سنائی دیتا ہے، مگر ایک آواز ہے جو اکثر…

4 hours ago

صنعتوں اور کسانوں کیلئے رعایتی بجلی پیکج کااعلان

اسلام آباد (پنڈی پوسٹ نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے صنعتوں اور کسانوں کے لیے…

4 hours ago

گوجرخان  جاتلی پولیس کی بڑی کارروائی — دو اشتہاری اور مطلوب قاتل گرفتار

تھانہ جاتلی پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے…

5 hours ago

کلرسیداں،استاد کے تشدد سے طالبعلم زخمی

کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں میں استاد نے طالب علم کو بدترین تشدد…

7 hours ago