اہم خبریں

بنوں میں دہشت گردوں کا بزدلانہ حملہ 6 اہلکار شہید،5 دہشتگرد ہلاک

اسلام آباد(اویس الحق سے)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بنوں میں وفاقی کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹرز پر بزدلانہ دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا گیا جہاں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد گروہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے 2 ستمبر کی صبح ہیڈ کوارٹرز کی بیرونی سیکیورٹی کو توڑنے کی کوشش کی۔

بیان میں کہا گیا کہ بہادر جوانوں نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا تاہم ناکام دہشت گردوں نے مایوسی میں بارود سے بھری گاڑی ہیڈ کوارٹرز کی دیوار سے ٹکرا دی، جس سے دیوار کا ایک حصہ منہدم ہو گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ قریبی شہری آبادی کو نقصان پہنچا اور دھماکے کے نتیجے میں 3 بے گناہ شہری زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی پراکسی گروہ کے تمام 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

بیان میں کہا گیا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج اور وفاقی کانسٹیبلری کے 6 بہادر سپاہی مادر وطن پر قربان ہو کر شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور اس بزدلانہ حملے کے منصوبہ سازوں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، پاکستان کی سکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

پاک فوج کے بیان میں کہا گیا کہ ہمارے بہادر سپاہیوں اور معصوم شہریوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں اور مادر وطن کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔

اویس الحق پنڈی پوسٹ،اسلام آباد

Recent Posts

آئی جی اسلام آباد کی سرزنش سے دلبرداشتہ ایس پی نے خودکشی کر لی

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)آئی جی اسلام آباد کی سرزنش سے دلبرداشتہ ایس پی نے…

1 hour ago

ضمیر کی نیند سب سے خطرناک خاموشی ہے

دنیا کے شور میں سب کچھ سنائی دیتا ہے، مگر ایک آواز ہے جو اکثر…

2 hours ago

صنعتوں اور کسانوں کیلئے رعایتی بجلی پیکج کااعلان

اسلام آباد (پنڈی پوسٹ نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے صنعتوں اور کسانوں کے لیے…

2 hours ago

گوجرخان  جاتلی پولیس کی بڑی کارروائی — دو اشتہاری اور مطلوب قاتل گرفتار

تھانہ جاتلی پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے…

3 hours ago

کلرسیداں،استاد کے تشدد سے طالبعلم زخمی

کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں میں استاد نے طالب علم کو بدترین تشدد…

5 hours ago

سہالہ میں پولی تھین بیگز تیار کرنیوالی فیکٹر ی چھاپہ، منیجر گرفتار

سہالہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا ماحولیاتی آلودگی کا باعث پلاسٹک بیگز کے…

5 hours ago