اہم خبریں

بلوائیوں کو ریلیف ملا تو 9 مئی بار بار ہو گا، عظمیٰ بخاری

لاہور (نمائندہ پنڈی پوسٹ)وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بلوائیوں کو ریلیف ملا تو پھر 9 مئی بار بار ہوگا۔پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے پریس کانفرنس میں کہا

کہ اگر اب بھی یہ 9 مئی کرنا چاہتے ہیں تو پھر معافی نہیں ملنا چاہیے۔ بلوائیوں کو ریلیف ملا تو 9 مئی باربار ہوگا۔ بلوائی اچھے لگنے والے لیڈر کو رعایت دلوانے کے لیے دھمکیاں دیتے ہیں

۔ خیبرپختونخوا وزیراعلیٰ ہاؤس میں بلوائیوں کے اعزاز میں تقریب ہوتی ہے۔ اس کام سے جن کو معافی ملنا ہو ان کے بھی راستے بند کررہے ہیں۔ بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) عمران خان نے کبھی 9 مئی پر شرمندگی ظاہر نہیں کی۔ ایسی شخصیت کسی گناہ پر شرمندہ نہیں ہوتی۔

عظمی بخاری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے پکا منہ کرکے جھوٹ بولتے ہیں۔ الزام لگا کر مظلوم بننا ہیرو ازم اور سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کا طریقہ ہے۔ انتشاروفساد کا ایندھن بننے والے بچوں سے ہمدردی ہے۔ ایک طرف والدین ترلے منتیں کرتے ہیں پھر باہر نکل کروہی زبان استعمال کررہے ہیں

۔ جو 9 مئی دہرانے کےلئے تیار ہیں کیا رعایت کے مستحق ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت ہر اجلاس صوبے کےعوام کی ترقی فلاح و بہبود کےلئے ہوتا ہے۔ اجلاس میں یہ نہیں ہوتا کسی کو پکڑ لواور گرفتار کر لو۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا رونا نہیں رویا بلکہ عمل کرکے دکھایا۔ بڑے بڑے عالمی جریدے کہہ رہے پاکستان میں اسٹاک ایکسچینج ہو یا ڈیفسڈ ہو سب بہتر ہو رہا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ مہنگائی کےلیے دونوں نے کردار ادا کیا

۔ بجلی کی قیمتوں نے معیشت اور بجٹ کو متاثر کیا۔ بجلی کے فی یونٹ پر 14 روپے اور مجموعی طور پر 54 ارب روپے کی سبسڈی دی۔ اب مفت سولر پروگرام دیا جا رہا ہے۔ 100 یونٹ والوں کو ضرورت کے مطابق سولر دیا جائے گا۔ مفت سولر کے لیے صارفین 8800 پر شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے رجسٹر کروا سکتے ہیں۔

صوبائی وزیراطلاعات کے مطابق 200 یونٹ والوں کو 10 ارب بجٹ سے ایک لاکھ فری پینل دیں گے۔ میٹر خراب، ڈیفالٹ اور چوری کرنے والے صارفین کو مفت سولر نہیں دئیے جائیں گے

۔ کسانوں کو ٹیوب ویلوں کے لیے سولر فراہم کریں گے۔ جھینگا فارمنگ کا تجربہ پہلے کامیاب نہیں ہوسکا۔ اب مظفر آباد میں 120ٹن کا منصوبہ کامیاب رہا۔ کھارے پانی کے 100 ایکٹر پر جھینگا فارمنگ کو مکمل کرلیا گیا۔ 25 مئی کو ماہرین کو بلا کر فزیبلیٹی تیار کرلی گئی ہے۔ سال میں 2 بار جھینگوں کی پیداوار حاصل کریں گے۔ ویتنام اور چین میں جھینگے بھجوائے ہیں۔

admin

Recent Posts

معافی وہ مانگیں جنھوں نے پنجاب پر تنقید کی، مریم نواز شریف

معافی وہ وزیر /مشیر مانگیں جنھوں نے سیلاب کے دوران پنجاب کے عوام پر تنقید…

9 hours ago

ٹیکسلا پریس کلب کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کے خلاف مظاہرہ

ٹیکسلا۔ ٹیکسلا پریس کلب کی جانب سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس کے…

9 hours ago

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ون ونڈو سینٹر میں ایڈووکیسی سیمینار کا انعقاد

اسلام آباد۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) اسلام آباد ون ونڈو سینٹر میں ایڈووکیسی…

9 hours ago

جہلم JUI کا اسرائیل کے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جہلم میں jui کے قائد مولانا فضل الرحمان کے حکم پر ملک بھر کی طرح…

11 hours ago

اسرائیلی مظالم اور گلوبل صمود فلوٹیلا کی گرفتاری کے خلاف اہلِ سنت والجماعت حویلیاں کا احتجاجی مظاہرہ

حویلیاں:(حسین معاویہ) اہلِ سنت والجماعت تحصیل حویلیاں کے زیر اہتمام مرکزِ اہلِ سنت جامع مسجد…

12 hours ago

77 ممالک کے درمیان پاکستان کی نمائندگی، کلرسیداں کا سر فخر سے بلند

تحصیل کلرسیداں کے باصلاحیت نوجوان کھلاڑی عبدالہادی نے جاپان کے شہر ٹوکیو میں ہونے والی…

12 hours ago