Categories: علاقائی

بلائنڈ آرچری چیمپئن شپ 2025 کا واہ کینٹ میں شاندار انعقاد۔

واہ کینٹ ۔ بصیرت ہائی اسکول فار انکلوسو ایجوکیشن واہ کینٹ اور واہ آرچر کلب کے اشتراک سے “بلائنڈ آرچری چیمپئن شپ 2025” کا کامیاب انعقاد ڈاکٹر سکندر حیات کرکٹ اسٹیڈیم، ریذیڈینشیا آرچرڈ اسکیم، ایم پی سی ایچ ایس واہ کینٹ میں کیا گیا۔ یہ منفرد ایونٹ بصارت سے محروم کھلاڑیوں کے لیے اپنی نوعیت کا ایک نمایاں اقدام تھا، جس کا مقصد ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور انہیں ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا۔

تقریب کے افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی مہر شاہد اقبال (چیف وارڈن آفیسر، سول ڈیفنس اسلام آباد) اور عون عباس (سی ای او چیپٹرز کو ورکنگ اسلام آباد) تھے، جنہوں نے کھلاڑیوں کے جوش و جذبے کو سراہتے ہوئے اس طرح کے ایونٹس کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

اختتامی تقریب کی صدارت ایم این اے محترمہ آسیہ ناز تنولی نے کی، جبکہ مہمانِ اعزاز سیٹھ طیب (سی ای او حسن ابدال گروپ آف ٹریولز) تھے، جنہوں نے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اور کھلاڑیوں کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا۔ ایونٹ کے انعقاد میں پرنسپل بصیرت اسکول محترمہ جویریہ فیصل، عثمان، طیب اور سلمان (واہ آرچر کلب) نے کلیدی کردار ادا کیا۔ کوچ اعجاز چکوالوی (لاہور) اور خالد قیوم کیانی (واہ کینٹ) نے کھلاڑیوں کی تربیت کی ذمہ داری نبھائی، جبکہ ریفری و اسکورنگ کے فرائض طارق (راولپنڈی) اور اسامہ (اسلام آباد) نے انجام دیے۔

ایونٹ میں شریک حاضرین نے مقابلوں سے بھرپور لطف اٹھایا اور بصارت سے محروم کھلاڑیوں کی مہارت، عزم اور حوصلے پر بھرپور داد دی۔ اس کامیاب ایونٹ نے ثابت کیا کہ معذوری کسی کی صلاحیتوں کی راہ میں رکاوٹ نہیں، اور اگر مناسب مواقع فراہم کیے جائیں تو خصوصی افراد بھی ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں۔

مختار اجمل بھٹی

Recent Posts

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

2 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

2 hours ago

موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت اور بدسلوکی پر مقدمہ درج

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…

2 hours ago

فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت…

2 hours ago

نیشنل پریس کلب پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے حملے کے خلاف احتجاج ریلی نکالی گئی مولانا فضل الرحمٰن سمیت دیگر کی آمد۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)جڑواں شہروں کے سینکڑوں صحافیوں کی پی ایف یو جے کے صدر…

3 hours ago

معافی وہ مانگیں جنھوں نے پنجاب پر تنقید کی، مریم نواز شریف

معافی وہ وزیر /مشیر مانگیں جنھوں نے سیلاب کے دوران پنجاب کے عوام پر تنقید…

12 hours ago