بزمِ دوستاں کے زیراہتمام محفل مشاعرہ

پوٹھوہاری ادب میں مشاعرہ کی تاریخ سوا صدی پر محیط ہے پوٹھوہار کے شعراء جاندار و مرصع ساز ہیں اور زور دار انداز بیان سے کلام پیش کرتے ہیں جنہیں ہر دور میں عوام الناس کی بھرپور حمایت حاصل رہی ہے چوٹ کی شاعری کا رواج گو کہ قدیم ہے لیکن اس میں کچھ غیر معیاری اور متشاعر قسم کے خود ساختہ لوگوں نے اسے اپنے حسد و بعض اور پوٹھوہاری ادب کو بدنام کرنے کے لیے ذاتیات کو بیچ میں لا کر اپنے تئیں اپنے قد کو بڑھانے کی ناکام کوشش کی ہے بہرحال پوٹھوہار کے شعراء و ادباء اس پر متفق ہیں کہ چوٹ ضرور کی جانی ضروری لیکن معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جائے مشاعرہ کی کامیابی کا دارومدار اس میں شامل شعراء کرام کی قابلیت اور اندازِ بیان پر ہوتا ہے جبکہ چوکپنڈوری شہر کی مرکزیت کو ہمیشہ پوٹھوہاری ادب کے بڑوں نے مانا اور جانا ہے اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے 19 مارچ 2022ء کو بزمِ دوستاں چوکپنڈوری شہر کے زیر اہتمام محفلِ مشاعرہ بسلسلہ جشنِ بہاراں آزاد چوکپنڈوری شہر میں انعقاد پذیر ہوا جس نے پوٹھوہار کے کامیاب ترین پروگراموں کی فہرست میں اپنا نام درج کرایا۔انتظام و انصرام میں اعلیٰ معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے غلام نبی مارکیٹ نزذ مرکزی جامع مسجد بھکڑال روڈ کے دالان میں ساڑھے تین سو نشستوں کا اہتمام کیا گیا خوبصورت سٹیج پر مہمانوں اور شعراء کی آمد کا سلسلہ 9 بجے رات کو شروع ہوا جبکہ محفل کا باقاعدہ آغاز ساڑھے نو بجے تلاوت قرآن پاک سے ہوا جبکہ آغازِ محفل مشاعرہ پر تمام نشستیں پر ہو چکیں تھیں بعد میں آنے والے احباب کو کھڑا ہونا پڑا سٹیج سیکرٹری کی خدمات راجہ غلام قنبر (ڈپٹی جنرل سیکریٹری پریس کلب کلرسیداں) نے بخوبی سر انجام دیں محفلِ مشاعرہ آغاز سے ہی جاندار اور زور دار انداز میں شروع ہوئی احتشام شعور، افتخار مغل، عمیر فیضی کیانی، نعمان ناصح نے خوبصورت آغاز فراہم کیا جبکہ بعد میں آنے والے شعراء نے مشاعرہ کو عروج پر پہنچا دیا جن میں سائیں ثاقب محمود، نوید کامل،جمشید جام، محسن علی محسن، ابراہیم مجذوب، راجہ ناصر نصیر، شکیل مرشد کیانی نے ہمیشہ کیطرح کمال انداز بیان سے سامعین کو محظوظ کرتے ہوئے بعد میں آنے والے شعراء کو بہترین ماحول فراہم کیا جبکہ نقطہء کمال پر پہنچانے کے لیے سید جواد شاہ، آصف محمود آصف، ہارون شہباز کیانی، مرد جہلم جہانگیر فکر جہلمی، ابنِ سائیں گل فیاض جاود فیاض کیانی، شاعر اہلبیت نوازش امبر کیانی، بندہ حقیر (راقم)، اظہر محمود رہبر، شاعر جہلم ثاقب جاوید ساقی جہلمی نے سماں باندھ دیا مشاعرہ یہاں تک پہنچا تو سامعین کا زوق و شوق دیدنی تھا جبکہ سینئر ترین سخنور باقی تھے جنہوں نے اپنا رنگ جما کر داد و تحسین وصول کرنی تھی جن میں منظور منظر، طاہر یسین طاہر، خان الیاس خان، بدر الزمان کیانی، راجہ محمد الیاس، قمر افضال اعوان، مہمان خصوصی
باوا مرزا یاسر کیانی اور صدر مشاعرہ شاعر کوہسار بابو جمیل احمد جمیل شامل تھے آخر میں حسن کارکردگی ایوارڈ سیف الشعراء سائیں علی اکبر سیف، شاعر کوہسار بابو جمیل احمد جمیل، عکس قلندر بندہ حقیر (راقم) شاعر جہلم ثاقب جاوید ساقی جہلمی، مرد جہلم جہانگیر فکر جہلمی کو اظہر محمود رہبر کی طرف سے دئیے گئے اور ان کی میزبانی میں 22 مارچ کو کلرسیداں میں پروگرام کی کامیابی پر مبارکباد کے لیے ایک پر تکلف پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں انتظامیہ بزمِ دوستاں چوکپنڈوری شہر سمیت دیگر احباب گرامی نے شرکت کی محفل مشاعرہ بزمِ دوستاں چوکپنڈوری شہر کی انتظامیہ میں کلیدی کردار ادا کرنے والے دوستوں میں نمبردار شوکت، راجہ قمر باشی، راجہ تنویر الحسن، راجہ نعیم اختر جنجوعہ، راجہ غلام قنبر،راجہ تسلیم رضا، راجہ امریز، راجہ شمریز، سید شبیر حسین بیدار، خیر محمد خفی، راجہ عثمان، راجہ چنگیز، خان اقبال خان، راجہ محمد تاج، اظہر محمود، محمد مبارص، مجید احمد، عاقب جنجوعہ‘ راجہ راشد سلطان‘ راجہ لقمان و فیصل قریشی‘محمد فیاض منگرال و عبدالرحمان درداں آلا شامل تھے۔بزمِ دوستاں چوکپنڈوری شہر تمام مہمانوں، شعراء کرام، انتظامیہ اور پوٹھوہاری ادب و ثقافت سے لگاؤ رکھنے والے تمام احباب کے شکر گزار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں