بدل دو نظام کل پاکستان اجتماع عام ان شاءاللہ 21 تا 23 نومبر جمعہ ہفتہ اتوار کو مینار پاکستان کے سائے تلے لاہور میں ہوگا

اٹک (نمائندہ پنڈی پوسٹ) بدل دو نظام کل پاکستان اجتماع عام انشاءاللہ 21 تا 23 نومبر جمعہ ہفتہ اتوار کو مینار پاکستان کے سائے تلے لاہور میں ہوگا اجتماع عام میں مرد و خواتین سمیت لاکھوں نوجوان شریک ہوں گے اٹک سے بھی ہزاروں لوگ اپنی خواتین کے ساتھ شریک ہوں گے اجتماع عام کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت اور حالات کا تقاضا ہے موجودہ فرسودہ نظام سے عوام تنگ آ چکے ہیں اسے بدلنے کی ضرورت ہے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن بدل دو نظام تحریک کا آغاز کا اعلان کریں گے بلدیاتی ہوں یا قومی انتخابات بھرپور حصہ لیں گے اہل، دیانت دار اور جرآت مند قیادت کو سامنے لائیں گے ارکان و کارکنان رابطہ عوام تیز کر دیں ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 49 و سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پنجاب شمالی اقبال خان نے جماعت اسلامی ضلع اٹک کے ضلعی و زونل ذمہ داران،امراءو سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے ضلعی سیکرٹری جنرل حافظ محمد بلال،امیر تحصیل میاں محمد جنید کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کیا اقبال خان نے کہا قیام پاکستان کو 78 سال ہو چکے ہیں لیکن ابھی تک ان مقاصد جلیلہ کہ جن کی خاطر پاکستان معرض وجود میں آیا حاصل نہیں ہو سکے قوم اس وقت دوراہے پر کھڑی ہے عوام کی نظریں جماعت اسلامی کی طرف اٹھ رہی ہیں جماعت اسلامی میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ موجودہ حالات کو حل کر سکے جب بھی مشکل حالات وطن عزیز پاکستان میں آئے ان سب مراحل کے دوران جماعت اسلامی نےان کے خاتمے کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا مایوسی کفر ہے نوجوانوں کو کبھی بھی مایوس نہ ہونا چاہیے بلکہ اپنی جدوجہد کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھنا دین کی سربلندی کے لیے جماعت اسلامی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی پی پی ہو یا مسلم لیگ پی ٹی ائی ہو یا اسٹیبلشمنٹ یہ سب ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے ہیں ملکی بگاڑ میں انہی کا ہاتھ ہے21 ،22، 23 نومبر کو مینار پاکستان لاہور کے وسیع و عریض میدان میں لاکھوں افراد شریک ہو کر موجودہ فرسودہ نظام سے بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے بدل دو نظام تحریک کے آغاز کاعہد کریں گے