بدفعلی کے تین مختلف مقدمات میں نامزد چار ملزمان باعزت بری

ایڈیشنل سیشن جج کلر سیداں احمد ارشد محمود نے بدفعلی کے تین مختلف مقدمات میں نامزد ملزمان کو مقدمات سے باعزت بری کر دیا ہے۔ سماعت کے دوران استغاثہ ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا۔محمد افضال سکنہ بھورہ حیال نے 5ستمبر 2024 کو مقدمہ درج کروایا تھا کہ اس کے سوتیلے بیٹے 15 سالہ محمد یوسف کو جو اپنی گائے چرانے کس میں گیا تھا کو انیس اور ذین نے پکڑ کر پانی میں غوطے دہئے اور نازیبا حرکات کی کوشش کی۔ مسماۃ عاصمہ طاہر سکنہ سکوٹ نے 3مارچ 2021 کو مقدمہ درج کروایا تھا کہ میرا پڑوسی عبداللہ نے میرے 8 سالہ بیٹے محمد ریحان جو کہ آٹھویں کلاس کا طالب علم ہے کو اپنے گھر بلوایا ،تھوڑی دیر بعد میرے بیٹے کے رونے چیخنے کی آوازیں آئیں تو میں نے خود جا کر دیکھا تو عبداللہ میرے بیٹے کیساتھ بدفعلی کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔محمد ضمیر سکنہ میانہ موہڑہ نے 31 دسمبر 2023 کو مقدمہ درج کروایا تھا کہ میرے 8 سالہ بیٹے طلحہ ضمیر کو سبحان احمد نے اسے بھلا پھسلا کر گائوں کے نزدیگ گہری کھائی میں لے گیا اور رسی سے ہاتھ پائوں باندھ کر بدفعلی کی ۔ معزز جج نے پولیس کو ہدایت کی کہ ملزمان کی ذاتی اشیائ (اگر کوئی ہو) جو ان کی تلاشی کے دوران برآمد کی ہوں تو وہ ملزمان کو واپس کر دی جائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں