راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی پولیس میں کڑے احتساب کا عمل جاری،بدعنوانی کی شکایت پر انسپکٹر نوکری سے برخاست،سی پی اوکے حکم پر جوائنٹ انکوائری سینئر پولیس افسران نے کی،انکوائری میں بدعنوانی کے الزامات درست ثابت ہونے پرانسپکٹر کو محکمہ سے برخاست کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بدعنوانی کی شکایت پر انسپکٹرعامر خان سابقہ ایس ایچ اوچونترہ کو نوکری سے برخاست کردیاگیا، سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کو باوثوق ذرائع سے انسپکٹر عامرخان کی بدعنوانی اورقبضہ مافیا کیساتھ تعلقات کے حوالے سے شکایات موصول ہوئیں،جن کی بنا ء پر مذکورہ انسپکٹر کو معطل کرکے چارج شیٹ جاری کی گئی،جس کی جوائنٹ انکوائری ایس پی پوٹھوہارسید علی اورایس پی CIAطارق محبوب نے کی،دوران انکوائری انسپکٹر عامرخان پر الزامات درست ثابت ہوئے جس پر انسپکٹر عامرخان کو نوکری سے برخاست کردیاگیا،اس موقعہ پر سی پی اومحمد احسن یونس کاکہنا تھاکہ راولپنڈی پولیس خوداحتسابی، شفافیت اور میرٹ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، جس کو ہر صورت یقینی بنایا جارہا ہے،بدعنوانی ناقابل برداشت ہے، ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی کے تحت محکمانہ احتساب کا نظام حرکت میں آئے گا۔
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت…
اسلام آباد(اویس الحق سے)جڑواں شہروں کے سینکڑوں صحافیوں کی پی ایف یو جے کے صدر…
معافی وہ وزیر /مشیر مانگیں جنھوں نے سیلاب کے دوران پنجاب کے عوام پر تنقید…