کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)بدبخت بیٹے نے اپنی بیوی کے ورغلانے پر اپنی معمر ماں کو تشدید کا نشانہ بنا کر مضروب کر دیا۔ماں بیٹے اور بہوکیخلاف درخواست لے کر تھانے پہنچ گئی۔کلر سیداں کے نواحی علاقہ سہوٹ کی رہائشی معمر خاتون نے پولیس کو بتایا کہ میرے دو بیٹے اور 8 بیٹیاں ہیں جو سب شادی شدہ ہیں۔میں چھوٹے بیٹے کے ساتھ رہائش پذیر تھی کہ اسی دوران چھوٹے بیٹے کی بہو کے ورغلانے سے بیٹا میرے ساتھ اکثر لڑائی جھگڑا شروع کر ددیتا جس کی وجہ سے میں مجبور ہو کر اپنے بڑے بیٹے کے پاس رہنے لگی۔گزشتہ روز اپنے چھوٹے بیٹے کے گھر گئی اور اس دوران بہو کے ورغلانے سے میرابیٹا طیش میں آ گیا اور مجھے دھکا دیا جس سے میں گر گئی اس دوران میری بہو نے مجھے چھری ماری جو میرے ہاتھ کے انگوٹھے پر لگی جس سے انگوٹھا زخمی ہو گیا اور میرے سارے کپڑے خون آلود ہو گئے۔ میرے بیٹے نے بھی بہو کے کہنے پر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔سب انسپکٹر سردار عنصر محمود مصروف تفتیش ہیں۔
اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ باخبر…
اسلام آباد(اویس الحق سے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب…
اسلام آباد(اویس الحق سے)ذرائع کے مطابق پاسپورٹ میں تبدیلی کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن…
اسلام آباد(اویس الحق سے)طالبان وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد بھارت نے افغانستان کے…
اسلام آباد(اویس الحق سے)جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال کے فلیٹ میں…
"نوجوانوں کا پاکستان، بوڑھے نہیں چلے گے" صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے…