اہم خبریں

بحریہ ٹاؤن کی غفلت سے دیہی علاقے زیرِ آب، عوام میں تشویش کی لہر

راولپنڈی(بابراورنگزیب )بحریہ ٹاؤن فیزز سے آنے والے برساتی پانی اور مسلسل زمینی کٹاؤ نے نواحی دیہی علاقوں کی زندگی کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔ متاثرہ دیہات باغ راجگان اور موہڑہ نگیال میں صورتحال اس قدر تشویشناک ہو چکی ہے کہ مقامی لوگ راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق، حالیہ بارشوں کے بعد بحریہ ٹاؤن سے آنے والے پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافہ ہوا، جو بغیر کسی نکاسیِ آب کے بندوبست کے براہِ راست دیہی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے۔ تیز رفتار پانی اور زمین کی کٹائی سے نچلی سطح پر واقع گاؤں جیسے سوہاوہ، کھڑکن، لڑی، ملانہ اور ٹھٹہ بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ:

“بحریہ ٹاؤن نے اپنے پروجیکٹ کی تعمیرات کے دوران قدرتی نالوں اور پانی کے بہاؤ کو نظر انداز کیا۔ نکاسیِ آب کا کوئی باقاعدہ یا مؤثر نظام موجود نہیں، جس کی سزا اب ہم دیہی لوگ بھگت رہے ہیں۔”

اہلِ علاقہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو اگلی شدید بارش دیہات میں تباہی پھیلا سکتی ہے، جس سے نہ صرف زرعی زمینیں تباہ ہوں گی بلکہ انسانی جانوں کو بھی خطرہ لاحق ہو گا۔

مقامی افراد اور یونین کونسل کے نمائندوں نے اعلیٰ حکام، ضلعی انتظامیہ، اور پنجاب حکومت سے اپیل کی ہے کہ بحریہ ٹاون انتظامیہ کو فوری طور پر نکاسی آب کا مؤثر نظام بنانے کا پابند کیا جائے

admin

Recent Posts

کہوٹہ کار اور سوزوکی میں تصادم متعدد زخمی

کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…

5 minutes ago

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

6 hours ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

9 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

10 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

13 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

13 hours ago