گوجر خان (نمائندہ پنڈی پوسٹ) گوجرخان کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت رہنما پی ٹی آئی راجہ طاہر اکبر کیانی کے گھر بحریہ ٹاؤن میں ڈ کیتی کی سنگین واردات ، پانچ مسلح نقاب پوش ڈاکو لاکھوں روپے کی نقدی اور قیمتی زیورات لوٹ کر فرار ، ڈاکو جاتے ہوئے طاہر اکبر کیانی کی نئی اپلائیڈ فار کیا سپورٹیج گاڑی بھی ساتھ لے گئے ، بحریہ ٹاؤن جیسے علاقے میں ڈکیتی کی واردات سیکورٹی پر سوالیہ نشان ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام چھ اور سات بجے کے درمیان راجہ طاہر اکبر کیانی کے گھر واقع بحریہ ٹاؤن میں پانچ مسلح ڈاکو داخل ہوئے جنہوں نے ملازمین پر تشدد کر کے انہیں زخمی کر دیا ، گن پوائنٹ پر انہوں نے طاہر اکبر کیانی اور گھر والوں کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے کی نقدی اور قیمتی زیورات لوٹ لئے ، ذرائع کے مطابق بحریہ ٹاؤن میں اس سے قبل بھی چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ہو چکی ہے جو اسکی سیکورٹی انتظامات پر سوالیہ نشان ہے ، پولیس تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ درج کرلیا گیا ، پولیس مصروف تفتیش ہے
راولپنڈی (19 ستمبر 2025):راولپنڈی میں ڈینگی وائرس مکمل طور پر بے قابو ہو چکا ہے،…
لاہور (19 ستمبر 2025):"اڈیالہ جیل میں بیٹھا وہ شخص، جو خود کو ناگزیر سمجھتا تھا،…
آج بعد نماز جمعہ جہلم پرانا پل سرائے عالمگیر کے نزدیک راولپنڈی سے کراچی جانے…
ٹیکسلا۔ جماعت اسلامی ٹیکسلا زون کےامیر اور الخدمت فاؤنڈیشن کےسرپرست عتیق الرحمن کاشمیری نے کہا…
جہلم کا بہادر بیٹا علی عمران مادرِ وطن پر قربان ہو گیاایس ایس جی کمانڈو…
گوجرخان تھانہ گوجرخان کے باہر کھڑا کچہری کلرک عمان واجد کا قیمتی 125 موٹر سائیکل…