بحریہ ٹاؤن میں جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن: SHO لوہی بھیر زاہد شاہ کی قیادت میں مؤثر کارروائیاں

بحریہ ٹاؤن میں حالیہ دنوں میں لڑائی جھگڑوں، فائرنگ اور دیگر جرائم میں اضافے کے بعد، ایس پی خرم اشرف کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ لاہی بھیر، زاہد شاہ نے رات گئے مؤثر کریک ڈاؤن آپریشنز کا آغاز کر دیا ہے۔ان کارروائیوں کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، جن پر لڑائی جھگڑے، بلیک میلنگ، دھمکیاں دینے اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق زاہد شاہ نے خود رات 2 سے 3 بجے کے دوران مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کی تلاش کو یقینی بنایا۔پولیس کی آپریشنل ٹیم مکمل چوکسی کے ساتھ کارروائیوں میں مصروف ہے اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ کئی اہم مشتبہ افراد کی نشاندہی بھی کی جا چکی ہے۔ایس پی خرم اشرف نے SHO زاہد شاہ کی بروقت اور مؤثر کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان چھاپوں کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ علاقے میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ رات کے اوقات میں پولیس کی موجودگی مجرم عناصر کے خلاف ایک واضح پیغام ہے۔پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی تھانے یا ہیلپ لائن پر دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔ایس ایچ او زاہد شاہ کی قیادت میں حالیہ کریک ڈاؤن کو علاقہ مکینوں کی جانب سے بھی سراہا جا رہا ہے، اور ان کی مسلسل موجودگی اور تندہی نے انہیں “کرائم فائٹر” کی حیثیت سے نمایاں کر دیا ہے۔