معروف ریسٹورنٹ “سِپ اینڈ چِل” لوٹ لیا گیا، پولیس کی مبینہ غفلت اور سیکیورٹی پر سوالات
اسلام آباد بحریہ ٹاؤن فیز 4 میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ایک سنگین ڈکیتی کی واردات میں مسلح اور نقاب پوش افراد نے معروف ریسٹورنٹ “سِپ اینڈ چِل” کو لوٹ لیا، جب کہ واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنانے پر مقامی تاجروں اور شہریوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق، رات تقریباً دو بجے 8 سے 9 مسلح ملزمان پلازہ نمبر 134 کی چھٹی منزل پر واقع ریسٹورنٹ میں داخل ہوئے۔ ملزمان نے عملے کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا، قیمتی سامان اور نقدی لوٹی، اور مزاحمت پر ریسٹورنٹ میں شدید توڑ پھوڑ کی۔ جاتے ہوئے ملزمان سی سی ٹی وی سسٹم کا DVR بھی ساتھ لے گئے تاکہ واردات کے شواہد مٹائے جا سکیں۔واقعے کے فوراً بعد بحریہ ٹاؤن میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار سلیم کو کال کی گئی، جو موقع پر پہنچا۔ متاثرین کے مطابق، سلیم نے کہا:“آپ آگے پیچھے ملزمان پر نظر رکھیں، اگر نظر آئیں تو فوراً اطلاع دیں، ہم آ کر پکڑ لیں گے۔”تاہم کوئی مؤثر کارروائی عمل میں نہ لائی جا سکی۔بعد ازاں ریسٹورنٹ کے مالک علی اسفند واقعے کی رپورٹ درج کرانے کے لیے قریبی تھانے پہنچے، مگر وہاں موجود سب انسپکٹر ریحان نے مبینہ طور پر لاپروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا:“میں پہلے ہی آج تین ایف آئی آر درج کر چکا ہوں، مجھے نیند آ رہی ہے، آپ کل ایس ایچ او صاحب سے مل لیں۔”اس واقعے کے بعد مقامی تاجروں، ریسٹورنٹس مالکان اور شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ تاجر برادری نے پولیس کی غفلت، بحریہ ٹاؤن میں ناقص گشت اور سیکیورٹی کی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مؤثر اصلاحات اور فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ باخبر…
اسلام آباد(اویس الحق سے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب…
اسلام آباد(اویس الحق سے)ذرائع کے مطابق پاسپورٹ میں تبدیلی کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن…
اسلام آباد(اویس الحق سے)طالبان وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد بھارت نے افغانستان کے…
اسلام آباد(اویس الحق سے)جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال کے فلیٹ میں…
"نوجوانوں کا پاکستان، بوڑھے نہیں چلے گے" صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے…