جرائم

بحریہ ٹاؤن فیز 4 بدنام زمانہ شخص “اجو” گرفتار

اسلام آباد (نامہ نگار) بحریہ ٹاؤن فیز4 سِوک سینٹر میں مساج سینٹر “مس می” کی آڑ میں مبینہ طور پر فحاشی، جسم فروشی، منشیات فروشی اور جعلسازی کے دھندے چلانے والا شخص “اجو” بالآخر قانون کے شکنجے میں آ گیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم شہریوں سے سرمایہ کاری کے نام پر لاکھوں روپے بٹورتا، لڑکیوں کے ذریعے بلیک میلنگ کرتا اور چرس و آئس فروخت کر کے نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیل رہا تھا۔ اس کے خلاف ماضی میں 9-C کے تحت مقدمہ بھی درج ہو چکا ہے۔

شہری کی تحریری شکایت پر، جس میں سات لاکھ روپے کے جعلی چیک کا الزام لگایا گیا تھا، اسلام آباد پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کارروائی کی۔ ایس پی رورل زون خُرم اشرف کی ہدایت پر ایس ایچ او لوہی بھیر اور ان کی ٹیم نے چھاپہ مار کر نہ صرف ملزم کو گرفتار کر لیا بلکہ اس کی سفید وِگو گاڑی بھی قبضے میں لے لی، جسے وہ “سرکاری گاڑی” ظاہر کرتا تھا
ایس ایچ او لوہی بھیر نے میڈیا کو بتایا
“ایس پی خُرم اشرف کی قیادت میں اسلام آباد پولیس کا مشن ہے کہ علاقے کو جرائم سے پاک کیا جائے۔ ایسے عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا

Shahzad Raza

Recent Posts

راولپنڈی میں گالم گلوچ سے منع کرنے پر شہری کو قتل کرنے والے دو ملزمان گرفتار۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)وارث خان پولیس کی فوری کارروائی,گالم گلوچ سے منع کرنے پر شہری کو…

4 hours ago

وزیراعظم کی چمن دھماکے میں 6 افراد کے شہید ہونے پر دلی افسوس اور مذمت، ملوث افراد کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے…

4 hours ago

جہلم پولیس کی شاندار کاروائی جہلم سے اغواء ہونے والی لڑکی کچے کے علاقہ سے بازیاب چار ملزمان گرفتار

تفصیلات کے مطابق جہلم سے ایک لڑکی اغوا ہو گئی جسے آئسکریم بیچنے والے نے…

9 hours ago

جہلم گلشن فیروز میں ڈکیتی کی وارات مزاحمت پر ماں اور بیٹی زخمی

تفصیلات کے مطابق سرکاری سکول کی ٹیچر چھٹی کے بعد اپنی بیٹی کی ہمراہ کار…

9 hours ago

قائداعظم وہ عظیم شخص تھے جن کو نہ خریدا جا سکتا تھا اور نہ ہی جھکایا جا سکتا تھا

پروفیسر محمد حسینگیارہ ستمبر کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی اٹھہترویں برسی…

9 hours ago