156

بجٹ‘سرکاری ملازمین کیلئے تنخواہوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(سی این پی) وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافے اور تنخواہ دارطبقے پر کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کی تجویز سامنے آگئی۔تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال22-2021بجٹ کے اہم خدوخال سامنے آگئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ 11جون کو پیش کیا جائے اور بجٹ کاکل حجم تقریبا8400 ارب روپے ہوگا۔بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10سے15فیصداضافے اور تنخواہ دارطبقے پرکوئی نیاٹیکس نہ لگانیکی تجویز دی گئی ہے جبکہ پنشن کی مدمیں 470ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق سالانہ ترقیاتی پروگرام900ارب روپے رکھاجائیگا اور حکومتی جاری اخراجات500ارب روپے تک رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ سبسڈیزکی مدمیں 400ارب روپے رکھے جاسکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دفاعی بجٹ 1300ارب سے زائد رکھے جانے کا امکان ہے جبکہ بجٹ میں کاروباری سرگرمیوں کی بحالی کے لیے خطیر رقم، اسکیمز بھی شامل ہوں گی۔خیال رہے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ بجٹ میں تنخواہ دارطبقے کوبڑا ریلیف ملے گا، ہمارے ہاں مہنگائی میں اضافہ تو ہواہے، قوت خریدمیں اضافہ بھی اسی شرح سے ہورہاہے جوخوش آئندہے، امیدہے اگلے2سال میں عمران خان کی قیادت میں ملک منزل کے قریب ہوگا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں