کلر سیداں بجلی چوری کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں کی ڈیٹکشن ٹیم کے لائن سپرنٹنڈنٹ سردار خان اور اسسٹنٹ لائن سپرنٹنڈنٹ محمد صبور نے شکیل احمد سکنہ لونی بازداراں کے بجلی کا میٹر جو کہ حمزہ شکیل نامی صارف استعمال کر رہا تھا ، مین پی وی سی تار سے کنڈا لگر کر بجلی چوری کرنے کا مرتکب پایا گیا جو کہ قانونی جرم ہے ۔ ڈیٹکشن ٹیم نے چار میٹر کنڈا اتار کر قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کروا دیا۔
