33

بجلی صارفین صارفین کیلئے بری خبر، ماہانہ فکس ٹیکس عائد

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی کے گھریلو صارفین پر عائد فکسڈ چارجز کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔200 یونٹ والے صارفین سے فکسڈ چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے جبکہ 301 سے 400 یونٹ والے صارفین سے 200 روپے اور 401 سے 500 یونٹ والے صارفین سے 400 روپے ماہانہ وصول کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ 501 سے 600 یونٹ والے صارفین سے 600 روپے اور 601 سے 700 یونٹ والے صارفین سے 800 روپے ماہانہ وصول کیے جائیں گے۔700 سے زیادہ یونٹ استعمال کرنے والوں سے 1000 روپے کا فکسڈ چارج لیا جائے گا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں