تفصیلات کے مطابق مراد خان ولد محمد ارشاد ساکن ڈھوک میاں حسو نے تھانہ باہتر پولیس کو بیان دیا کہ میرے والد نے والدہ کو طلاق دے دی تھی جس پر میری والدہ نے دوسری شادی خان افسر ولد اطلس سکنہ بولیانوال سے کر لی جن کی کوئی اولاد نہ ہے جو میری والدہ اور سوتیلا والد خالہ مسماۃ گ۔ج بیوہ محمد سرور کے پاس رہائش پذیر ہیں۔ میری والدہ اور خان افسر کا اکثر و بیشتر لڑائی جھگڑا ہوتا رہتا تھا آج رات میں، میرا بھائی ثقلین اور مامو میر افضل گھر میں موجود تھے اور والدہ تندور پر روٹیاں بنا رہی تھی کہ اسی اثناء میں شور واویلا کی آواز آئی جس پر ہم تندور کے پاس پہنچے تو دیکھا کہ خان افسر میری والدہ کو چھریوں سے مار رہا تھا جو ہمیں دیکھتے ہی موقع سے فرار ہو گیا جبکہ ضربات کی تاب نہ لاتے ہوئے میری والدہ فوت ہو گئی۔ تھانہ باہتر پولیس نے فوری طور افسوسناک واقع کا مقدمہ درج کیا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے ایس ایچ او باہتر سب انسپکٹر راشد محمود کے زیر نگرانی خصوصی ٹیم تشکیل دی جس پر پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بیوی کو قتل کرنے والے ملزم خان افسر ولد اطلس سکنہ بولیانوال تحصیل و ضلع اٹک کو گرفتار کر لیا جس کو آئندہ ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزاء دلوائی جائے گی۔
جہلم جی ٹی روڈ راٹھیاں کے قریب ڈمپر اور کنکریٹ مکسچر ٹرک کے مابین تصادم…
روات (نمائندہ خصوصی)تھانہ روات کی حدود میں جی ٹی روڈ پر واقع ریڈیو اسٹیشن کے…
تھانہ جاتلی کے رہائشی سید اشفاق شاہ کی زندگی کا سکون اس وقت چھن گیا…
راولپنڈی (19 ستمبر 2025):راولپنڈی میں ڈینگی وائرس مکمل طور پر بے قابو ہو چکا ہے،…
لاہور (19 ستمبر 2025):"اڈیالہ جیل میں بیٹھا وہ شخص، جو خود کو ناگزیر سمجھتا تھا،…
آج بعد نماز جمعہ جہلم پرانا پل سرائے عالمگیر کے نزدیک راولپنڈی سے کراچی جانے…