Categories: اہم خبریں

بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور اور علیمہ خان کی بیان بازی پر افسوس کا اظہار کیا اور دونوں کو روک دیا۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو مزید بات کرنے سے روکتے ہوئے فوری طور پر ملاقات کے لیے کل بلایا ہے لیکن انہیں وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کی کوئی بات نہیں کی۔

توشہ خانی ٹو کیس کی سماعت کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر موجود میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روک دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی ہے کہ علی امین گنڈا پور کل ان سے جیل میں ملنے آئیں، بانی نے آج چار نئے کوآرڈینیرز بھی مقرر کیے ہیں اور ملاقاتوں کی فہرست بھی چار رکنی کوآرڈینیٹرز کی ٹیم تیار کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور اور علیمہ خان کی بیان بازی پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پبلک میں اس طرح ایک دوسرے پر الزامات نہیں لگانے چاہئیں، ہمارے آپس کے اختلافات کا فائدہ مخالفین کو ہو رہا ہے۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا وزیر اعلیٰ کا اختیار ہے وہ انتظامی معاملات میں جس کو چاہے تبدیل کرے۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر نے بتایا کہ عمر ایوب کے مقدمات کا فیصلہ ہونے تک عمران خان نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا ہے۔

اویس الحق پنڈی پوسٹ،اسلام آباد

Recent Posts

معافی وہ مانگیں جنھوں نے پنجاب پر تنقید کی، مریم نواز شریف

معافی وہ وزیر /مشیر مانگیں جنھوں نے سیلاب کے دوران پنجاب کے عوام پر تنقید…

5 hours ago

ٹیکسلا پریس کلب کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کے خلاف مظاہرہ

ٹیکسلا۔ ٹیکسلا پریس کلب کی جانب سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس کے…

5 hours ago

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ون ونڈو سینٹر میں ایڈووکیسی سیمینار کا انعقاد

اسلام آباد۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) اسلام آباد ون ونڈو سینٹر میں ایڈووکیسی…

5 hours ago

جہلم JUI کا اسرائیل کے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جہلم میں jui کے قائد مولانا فضل الرحمان کے حکم پر ملک بھر کی طرح…

7 hours ago

اسرائیلی مظالم اور گلوبل صمود فلوٹیلا کی گرفتاری کے خلاف اہلِ سنت والجماعت حویلیاں کا احتجاجی مظاہرہ

حویلیاں:(حسین معاویہ) اہلِ سنت والجماعت تحصیل حویلیاں کے زیر اہتمام مرکزِ اہلِ سنت جامع مسجد…

8 hours ago

77 ممالک کے درمیان پاکستان کی نمائندگی، کلرسیداں کا سر فخر سے بلند

تحصیل کلرسیداں کے باصلاحیت نوجوان کھلاڑی عبدالہادی نے جاپان کے شہر ٹوکیو میں ہونے والی…

8 hours ago