بانو جہانگیر راجہ ایڈووکیٹ کا سپریم کورٹ میں اندراج — خواتین وکلاء کی کامیابیوں کی نئی مثال

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)
بانو جہانگیر راجہ ایڈووکیٹ کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں بطور وکیل اندراج کی منظوری۔معروف قانون دان بانو جہانگیر راجہ ایڈووکیٹ کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں بطور ایڈووکیٹ اندراج کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ اس اہم پیش رفت کے بعد وہ باقاعدہ طور پر ملک کی اعلیٰ ترین عدالت میں پیش ہو سکیں گی۔بانو جہانگیر راجہ کا یہ اعزاز نہ صرف ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے بلکہ وکالت کے شعبے میں خواتین کی بڑھتی ہوئی نمائندگی کی بھی روشن مثال ہے۔ ان کے قریبی حلقوں اور ساتھی وکلاء نے اس کامیابی پر دلی مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ سپریم کورٹ میں بھی انصاف کی فراہمی کے لیے اپنی خدمات کو اسی لگن سے جاری رکھیں گی۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں وکیل کے طور پر اندراج کے لیے سخت معیار اور ضوابط مقرر ہیں، جن پر پورا اترنا ہر وکیل کے لیے ایک اعزاز کی حیثیت رکھتا ہے۔

ملک یاسر

Recent Posts

روات،ڈمپر کی سوزوکی کو ٹکر 1 شخص جاں بحق 7زخمی

روات (نمائندہ خصوصی)تھانہ روات کی حدود میں جی ٹی روڈ پر واقع ریڈیو اسٹیشن کے…

3 minutes ago

پولیس کی بے حسی اشفاق شاہ کو نگل گئی

تھانہ جاتلی کے رہائشی سید اشفاق شاہ کی زندگی کا سکون اس وقت چھن گیا…

30 minutes ago

راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو، کیسز کی تعداد 800 سے تجاوز کر گئی

راولپنڈی (19 ستمبر 2025):راولپنڈی میں ڈینگی وائرس مکمل طور پر بے قابو ہو چکا ہے،…

1 hour ago

اڈیالہ جیل میں بیٹھا شخص قصہ پارینہ بن چکا، مریم نواز

لاہور (19 ستمبر 2025):"اڈیالہ جیل میں بیٹھا وہ شخص، جو خود کو ناگزیر سمجھتا تھا،…

2 hours ago

جہلم ریلوے پل کے قریب ایک شخص ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا

آج بعد نماز جمعہ جہلم پرانا پل سرائے عالمگیر کے نزدیک راولپنڈی سے کراچی جانے…

2 hours ago