Categories: علاقائی

بار ایسوسی ایشن ٹیکسلا کے وفد کا سابق صدر سید اکرار حیدر ایڈووکیٹ کی زیرقیادت ٹیکسلا پریس کلب کا دورہ۔ عہدیداروں کو مبارکباد اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا

ٹیکسلا۔ بار ایسوسی ایشن ٹیکسلا کے وفد کا ٹیکسلا پریس کلب کا دورہ۔ نومنتخب صدر حسن علی طاہر اور جنرل سیکرٹری بابو سید وسیم شاہ کو مبارکباد پیش کی۔ پھولوں کے گلدستے اور دفتری استعمال کی اشیاء بطور تحفائف پیش کیں تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے وفد نے ٹیکسلا پریس کلب کا دورہ کیا اور نومنتخب صدر حسن علی طاہر اور جنرل سیکرٹری بابو سید وسیم شاہ کو مبارکباد پیش کی۔

وفد کی قیادت سابق صدر بار ایسوسی ایشن سید اکرار حیدر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے کی وفد نے نومنتخب عہدیداران کو پھولوں کے گلدستے اور دفتری استعمال کی اشیاء بطور تحائف پیش کئے جبکہ پریس کلب کی جانب سے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور کیک کاٹا گیا۔

اس موقع پر وکلاء برادری کی نمایاں شخصیات میں چوہدری محمد صدیق ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، سردار ملک علی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ (امیدوار جنرل سیکرٹری ٹیکسلا بار)، مختار اجمل بھٹی ایڈووکیٹ، الطاف حسین ایڈووکیٹ، شیخ آتش ایڈووکیٹ، سید جابر شاہ ایڈووکیٹ، ڈاکٹر شمریز پارس ایڈووکیٹ، راجہ روہیل ایڈووکیٹ، اور عزیزاللہ خان ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلاء شریک تھے۔

صحافی برادری کی جانب سے حسن علی طاہر صدر، بابو وسیم شاہ جنرل سیکرٹری، بابا خالق فاروق اعوان، مقصود خان، راجہ منصور عباسی، ملک جاوید، راجہ مشتاق ترک، راجہ برتگین خلجی، راجہ عمران ترک اور میر خواجہ یاسر سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔

وکلاء اور صحافیوں نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عوامی و معاشرتی مسائل کے حل، انصاف کے حصول اور حقائق کی فراہمی کے لئے ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہیں گے

مختار اجمل بھٹی

Recent Posts

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

2 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

2 hours ago

موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت اور بدسلوکی پر مقدمہ درج

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…

2 hours ago

فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت…

2 hours ago

نیشنل پریس کلب پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے حملے کے خلاف احتجاج ریلی نکالی گئی مولانا فضل الرحمٰن سمیت دیگر کی آمد۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)جڑواں شہروں کے سینکڑوں صحافیوں کی پی ایف یو جے کے صدر…

3 hours ago

معافی وہ مانگیں جنھوں نے پنجاب پر تنقید کی، مریم نواز شریف

معافی وہ وزیر /مشیر مانگیں جنھوں نے سیلاب کے دوران پنجاب کے عوام پر تنقید…

12 hours ago