چوکپنڈوڑی (راجہ غلام قنبر،نمائندہ پنڈی پوسٹ ) مون سون کی شدید بارشوں کیوجہ سے چوکپنڈوڑی کے نواحی موضع نندنہ جٹال موہڑہ کھوہ میں ڈھائی سالہ ارحم ولد ظفر علی وفات پاگیا۔ بچہ موہڑہ کھوہ میں اپنے نانا نثارعلی کی گھر آیا ہوا تھا دوران بارش نہاتے ہوئے قریبی گرنے والی دیوارکی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا۔
ہسپتال پہنچ کر جاں بحق ہوگیا۔مرحوم بچہ ارحم ولد ظفر علی گاؤں رکھ موہڑہ بختاں کا رہائشی تھا۔ موہڑہ بختاں میں شام 5 بجے نماز جنازہ ادا کی جائے گی ۔ نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔