اہم خبریں

اے سی شبانہ نذیر کی زیر صدارت نمبرداران کا اہم اجلاس

تحصیل کلر سیداں کے نمبرداران کا اایک اجلاس اسسٹنٹ کمیشنر تحصیل کلر سیداں محترمہ شبانہ نذیر صاحبہ کی زیر صدارت ٹی ایم اے ہال کلر سیداں میں منعقد ہوا۔ جس میں آل پاکستان نمبردار ایسوسی ایشن تحصیل کلر سیداں کے عہدے داران۔ ایم پی اے راجہ صغیر احمد۔ بابر اسلام تحصیلدار کلر سیداں اور کثیر تعداد میں تحصیل کلر سیداں کے نمبرداران نے شرکت کی۔

اجلاس سے نمبردار چوہدری اشد تبرز تحصیل کلر سیداں۔ نمبردار اشفاق کیانی صوباٸی چٸیرمین و ڈویژنل سرپرست اعلی۔ نمبردار راجہ ذوالفقار ضلعی چٸیرمین آل پاکستان نمبردار ایسوسی ایشن۔ ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور اسسٹنٹ کمیشنر کلر سیداں محترمہ شبانہ نذیر نے خطاب کیا۔ نمبرادر چوہدری ارشد تبریز صاحب نے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ نمبردار معاشرے کا ایک ذمہ دار رکن ہے۔

انتظامی معاملات میں نمبردار کی شرکت کے بغیر مطلوبہ نتاٸج حاصل نہیں کیے جا سکتے۔ انھوں نے اے سی صاحبہ اور ایم پی اے کی توجہ حالیہ قاٸم مصالحتی اور امن کمیٹی کی جانب مبذول کراٸی۔ کہ ان کمیٹیز میں کسی نمبردار کو شامل نہیں کیا گیا جس سے یہ کمیٹیز اپنی افادیت کھو دیں گی۔ نمبردار راجہ اشفاق کیانی نے تحصیل کلر سیداں کے ان علاقوں کی نشاندہی کی جن کو ستھرا پجاب پروگرام میں نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

اے سی شبانہ نذیر صاحبہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ موجودہ مون سون کے موسم میں تحصیل کلر سیداں میں بچوں اور جوانوں کے ندی نالوں میں نہاتے ہوٸے ڈوبنے کے متعدد واقعات ہو چکے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے ضلع راولپنڈی میں دفعہ 144نافذ کر دی ہے۔ ندی نالوں۔ تالابوں اور ڈیمز میں نہانے پر مکمل پابندی ہے۔ ڈیمز اور ندی نالوں میں نہانے والوں پر ایف اٸی آر درج کراٸی جاٸے گی

ندی نالوں میں نہانے والے کم سن بچوں کے والدین پر ایف آٸی آر کا اندراج کرایا جاٸے گا۔ انھوں نے نمبرداران سے اپیل کی کہ نمبرداران اس سلسلے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ اور اہلیان علاقہ میں آگاہی پیدا کریں کے وہ اس سیزن میں ندی نالوں سے دور رہیں۔ تاکہ حادثات سے بچا جا سکے اور قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔ ایم پی اے اور اے سی صاحبہ نے نمبرداران کو یقین دلایا کہ مصالحتی اور امن کمیٹیز میں نمبرداران کی شرکت کو یقینی بنایا جاٸے گا۔

چودھری محمد ذکریا خالق

Recent Posts

ایک عہد جو کبھی مٹے گا نہیں

ارشد شریف شہید ایک ایسے باہمت اور اصول پسند صحافی تھے جنہوں نے اپنے قلم…

27 minutes ago

ایف آئی اے کا چھاپہ لاکھوں روپے کی غیر ملکی کرنسی برآمد

غیر قانونی کرنسی کاروبار کے خلاف کارروائی، دو ملزمان گرفتار – غیر ملکی کرنسی سمیت…

1 hour ago

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا،اجلاس میں پاک افغان سیز فائر معاہدے کے بعد کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ باخبر…

9 hours ago

عمرایوب کی نااہلی کے بعد خالی نشست پر انتخاب، فہرست جاری، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب…

9 hours ago

حکومت نے قومی پاسپورٹ میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)ذرائع کے مطابق پاسپورٹ میں تبدیلی کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن…

9 hours ago

افغانستان میں بھارت نے اپنا سفارت خانہ بحال کردیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)طالبان وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد بھارت نے افغانستان کے…

9 hours ago