مری(سید محمد احمد‘ نمائندہ پنڈی پوسٹ)اے ایس پی مری کی جناح ہال مری میں منعقد ہونے والی کھلی کچہری سے کچھ دیر قبل میونسپل ایمپلائز یونین کی ایس ایچ او مری اور پولیس کے ہتک آمیزناروارویہ، چوروں کی حمایت اور پانی کے قیمتی پائپ چوری کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر ہڑتال کردی،دفتر کی تالہ بندی کردی اورشدیداحتجاج کیا،ہڑتال کے باعث شہر بھر کو پانی کی سپلائی بندہوگئی ہواقعات کے مطابق 14 جولائی 2021 کومیونسپل کارپویشن کے محکمہ پبلک ہیلتھ کی واٹرسپلائی سکیم کھنی تاک کے سائٹ پرانچارج محمدسہیل اپنے عملے کے ساتتھ موجودتھا اس دوران 11 بجکر 45 منٹ پر ٹھنڈے جنگل سے آنے والے چشموں کا آنا بندہوگیا جس پر انچارج سائٹ دیگرملازمین محمدشکیل اورمحمدعلفان کے ہمراہ ٹھنڈے جنگل پہنچا تو وہاں پر چوروں کاگروہ پانی کے قیمتی پائپ آری سے کاٹ رہے تھے ہم کودیکھتے ہی چور بھاگ نکلے ہم نے چوروں کاپیچھاکیا تو ان میں سے ایک ملزم نے ہم پرسیدھافائرکردیاہم نے ایک درخت کے پیچھے چھپ کر جان بچائی جس کی اطلاع میں نے فوری طورپر سیکرٹری جوائنٹ واٹربورڈ کو دی اس دوران چور اسلحہ کے زور پربھاگ نے میں کامیاب ہوگئے بعدازاں ہمار مزید سٹاف بھی موقعہ پر پہنچ گیا اورملزمان کی تلاش کرنے لگے رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے اور9 بجے کے درمیان ان میں سے ایک چور کو رنگے ہاتھوں پانی کے پائپوں کے کاٹے گئے ٹکڑوں سمیت پکڑ لیا اس دوران پولیس کی گشت پرمامورگاڑی آگئی اور گشت کی گاڑی نے ملزم کوہتھکڑی لگاکر بمعہ پائپ تھانہ مری لے آئے اورجب ہم تھانہ پہنچے تو ہمارے چیف آفیسر بھی ایس ایچ اوکے ساتھ موجود تھے انہوں نے ایس ایچ اومری سے ایف آئی آردرج کرنے کاکہا وہاں پرموجود ڈیوٹی اہلکار نے اپنی مرضی سے 2 تین درخواستیں لکھوائیں اور ان پر دستخط کروائے گئے اس دوران پولیس کا سائٹ انچارج سے انتہائی نازیبا سلوک کیاگیا جب ہم نے شور ڈالا کہ ملزم بھگادیاہے توپولیس اہلکاروں نے ہم پرچڑھائی شروع کردی اسی دوران ہم نے آپ ایکسئین پبلک ہیلتھ کو اطلاع دی توہ آپ بھی تھانہ مری پہنچ گئے اور پولیس کارویہ بھی دیکھا ا س دوران ایس ایچ اوکے بارے میں پتہ چلا کہ گھر میں آرام فرمارہے ہیں ملازمین نے کہا کہ انکی تھانہ میں کوئی شنوائی نہیں ہوئی لہذا ہماری افسران سے استدعا ہے کہ واقع کا فوری نوٹس لیاجائے ملزمان اورانکے سہولت کاروں کیخلاف پولیس کے اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لایاجائے،ہڑتال کے باعث مری شہر میں پانی کی سپلائی نہ ہونے سے عوام کو مشکلات کاسامنا ہے۔