راولپنڈی (نمائندہ خصوصی): راولپنڈی کے علاقے موہڑہ چھپر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک کمسن بچی سیوریج نالے میں گر کر لاپتا ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیموں کو طلب کر لیا گیا، جو فوری طور پر موقع پر پہنچ کر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق، بچی نالے کے قریب کھیل رہی تھی کہ اس دوران اس کا جوتا پانی میں بہنے لگا۔ بچی نے جوتا پکڑنے کی کوشش کی تو پھسل کر نالے میں گر گئی اور پانی کے تیز بہاؤ کے ساتھ بہہ گئی۔
ریسکیو ٹیموں کے مطابق، علاقے میں پانی کی سطح بلند ہونے اور نالے کی پیچیدہ ساخت کے باعث سرچ آپریشن میں مشکلات درپیش ہیں، تاہم ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ بچی کو جلد از جلد تلاش کیا جا سکے۔
علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موقع پر موجود ہے اور واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ نالے پر حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے ایسا سانحہ پیش آیا۔ شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کھلے نالوں کو فوری طور پر ڈھانپا جائے تاکہ آئندہ ایسے دلخراش واقعات سے بچا جا سکے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم سے سرکاری پروفیسر ابرہیم کو اغواء کرنےکی بعد روات کی حدود…
اسلام آباد(اویس الحق سے)ضلع راولپنڈی و مری کی مشہور و معروف سماجی شخصیت بانی و…
مری(اویس الحق سے)راولپنڈی،مری،کشمیر ہائی وے(آر،ایم،کے)روڈ جسے جی ٹی روڈ بھی کہا جاتا ہے بروری سے…
مری(اویس الحق سے)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی خصوصی ہدایات پر ڈینگی سے…
دینہ کے نواحی علاقے سید حسین نالہ میں ایک دل خراش سانحہ پیش آیا، جہاں…
اسلام آباد (حماد چوہدری) تھانہ ہمک کی حدود میں آج ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا،…