ایکشن کمیٹی سے مذاکرات ناکام، حکومت نے مطالبات ماننے سے انکار کر دیا

مظفر آباد (نمائندہ خصوصی) — آزاد کشمیر میں جاری بحران کے حل کے لیے وفاقی وزرا اور ایکشن کمیٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہو گئے۔ حکومتی وزرا نے کمیٹی کے مطالبات ماننے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد ایکشن کمیٹی نے احتجاج کی کال برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

عمر نزیر کے مطابق، 29 ستمبر کو دی گئی “بند مطلب بند” کی کال پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ صورتحال کشیدہ ہونے کا خدشہ بڑھ رہا ہے جبکہ عوام اور تاجروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔