ایکسپریس نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف عامر الیاس رانا سے ملاقات

اسلام آباد (حماد چوہدری )آج اسلام آباد میں ایکسپریس نیوز کے مرکزی دفتر میں بیورو چیف جناب عامر الیاس رانا سے ملاقات کا موقع ملا۔ یہ میرے لیے ایک اعزاز تھا کہ میں صحافت کے ایک تجربہ کار اور معتبر نام سے بالمشافہ ملا، جن سے نہ صرف رہنمائی ملی بلکہ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے بارے میں قیمتی گائیڈ لائنز بھی حاصل ہوئیں۔بطور نمائندہ ایکسپریس نیوز، میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ میری رہنمائی ایسے سینئر اور مدبر صحافی کر رہے ہیں، جن کی سوچ، بصیرت اور تجربہ آنے والی نسل کے صحافیوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔عامر الیاس رانا صاحب سے ہونے والی گفتگو نہایت معلوماتی، پرخلوص اور حوصلہ افزا رہی۔ انہوں نے میدانِ صحافت میں سچائی، غیر جانب داری، اور عوامی مفاد کو مقدم رکھنے کے اصولوں پر زور دیا۔اللہ کرے یہ رشتہ علم، رہنمائی اور اعتماد کے ساتھ مزید مضبوط ہو، اور ہم سب صحافت کے شعبے میں اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے ادا کرتے رہیں