Categories: علاقائی

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نارتھ ریجن محمد وصال فخر سلطان کا خیر آباد سیکٹر کا دورہ، آپریشنل امور پر تفصیلی بریفنگ اوراجلاس عام کا انعقاد

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نارتھ ریجن محمد وصال فخر سلطان نے نارتھ ریجن کے سیکٹر آفس خیر آباد کا دورہ کیا۔ ان کے استقبال کے لیے ڈی آئی جی نارتھ زون افضال احمد کوثر اور ڈی آئی جی موٹر دے نارتھ زون سلمان علی خان سمیت دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔ ایڈیشنل آئی جی کی آمد پر چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ اس موقع پر یاد گاری پو دا بھی لگایا گیا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی نارتھ زون نے ایڈیشنل آئی جی کو مجموعی کار کردگی، اہداف، چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل سے تفصیلاً آگاہ کیا۔ بعد ازاں ایڈیشنل آئی جی محمد وصال فخر سلطان نے اجلاس عام سے خطاب کیا، جس میں زون کے تمام رینکس کے افسران، اہلکار اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں محمد وصال فخر سلطان نے کہا کہ مسافروں کی حفاظت اور بر وقت مدد ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ ایمانداری اور خوش اخلاقی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی پہچان ہے۔ اجلاس میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل نے نارتھ ریجن کی کاکردگی کو مزید بہتر بنانے اور عوامی اعتماد کو قائم رکھنے پر زور دیا اور کہا کہ مسافروں کے ساتھ خوش اخلاق اور پیشہ ورانہ رویہ اختیار کیا جائے تا کہ ادارے کا مثبت تاثر بر قرار رہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موٹر وے پولیس میں کرپشن اور غیر اخلاق رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ایکسل لوڈر کنٹرول جیم (ALCR) پر خصوصی توجہ دی جائے، زیادہ وزن والی گاڑیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملد رآمد یقینی بنایا جائیں تاکہ سڑکوں کے انفراسٹرکچر کو محفوظ رکھا جا سکے۔ ایڈیشنل آئی جی نے یہ بھی کہا کہ کار کر دگی میں مزید بہتری اور روڈ سیفٹی کے فروغ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو وسعت دی جارہی ہے۔ سیلاب اور لینڈ سلائیڈ سے متاثرہ قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے بر وقت متبادل راستوں کی نشاندہی کی جائے اور عوام کو سڑکوں کی بندش، متبادل راستوں سے متعلق معلومات فوری فراہم کرنے کے لیے تمام ذرائع بروئے کار لائے جائیں۔ سیکٹر کمانڈرز سیلاب اور لینڈ سلائیڈ سے متاثرہ علاقوں میں مکمل طور پر متحرک اور موجود ہیں تاکہ صور تحال کا مؤثر جائزہ اور نگرانی کی جاسکے ۔ ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ اور ہم آہنگی کو یقینی بنایا جائے تا کہ ریسکیو وریلیف آپریشنز میں مکمل معاونت فراہم کی جاسکے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محکمہ اپنے افسران اور اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔ اجلاس کے اختتام پر افسران و اہلکاروں نے درپیش مسائل سے آئی جی کو آگاہ کیا، جن کے فوری حل کے لیے انہوں لیے نے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔

شہزاد حسین بھٹی

Recent Posts

شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین جہلم سے تعلق رکھنا والا ایک اور نوجوان وطن پر قربان

جہلم کا بہادر بیٹا علی عمران مادرِ وطن پر قربان ہو گیاایس ایس جی کمانڈو…

1 hour ago

چوری کی وردات

گوجرخان تھانہ گوجرخان کے باہر کھڑا کچہری کلرک عمان واجد کا قیمتی 125 موٹر سائیکل…

3 hours ago

گردہ ٹرانسپلاٹ کیس میں گرفتاری

بحریہ ٹاؤن گردہ ٹرانسپلانٹ کیس میں ڈاکٹر منظور حسین کی ھائی کورٹ سے ضمانت ریجیکٹوسیم…

3 hours ago

کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…

4 hours ago

کلر سیداں پولیس کی بروقت کارروائی دو افراد گرفتار  22 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی بازیاب

کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…

4 hours ago

ترقی یافتہ ممالک اپنے وسیع تر دریاؤں کو قابو میں رکھ سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں کر سکتے؟

راجہ طاہر محموددنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ بڑی بڑی تہذیبیں دریاؤں کے کنارے آباد…

4 hours ago