141

این اے 51 ن لیگ کے امیدواروں کو انٹرویوز:کس نے کیا کہا؟

لاہور (نمائندہ پنڈی پوسٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلع راولپنڈی اور ضلع مری کے حلقے این اے 51 اور پی پی 6 اور پی پی 7 کے امیدواروں نے لاہور میں ڈیرے ڈال لیے اور اپنے اپنے پینل کے ٹکٹوں کے لیے لابنگ اور کوشش آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں. پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدورا سردار محسن عباسی بھی اپنے ٹکٹ کی دوڑ میں دوسرے امیداروں بلال یامین اور عثمان عباسی کو پہلے مرحلہ میں مات دے کر رائے ونڈ میں پہنچ گئے ہیں جبکہ راجہ ندیم بھی این اے اور پی پی 7 کے ٹکٹ کی دوڑ میں بھی شامل ہیں. ذرائع کے مطابق اس وقت ن لیگ کے ٹکٹ حلقہ این اے 51 کے حصول میں سردار محسن عباسی سب سے آگے ہیں.

جبکہ پی پی 7 میں ن لیگ کے راجہ صغیر شاہد خاقان عباسی کی قربت کی وجہ سے ٹکٹ سے دور ہوتے جا رہے ہیں اور راجہ ظفر الحق اپنی سیاسی زندگی کی آخری انگیز کھیل کر اپنے بیٹے محمد علی کے لیے ن لیگ کے ٹکٹ کے حصول اور پھر کامیابی کے لیے کھیلیں گے. زرائع سے اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم ن کی کمیٹی کو میاں محمد نواز شریف ، میاں محمد شہباز شریف ، مریم نواز ، اسحاق ڈار ، رانا نزیر احمد ، رانا ثناء اللہ ، ظفر اقبال جھگڑا ، کیپٹن صفدر اور جعفر مندوں خیل نے چیئر کی. ذرائع کے مطابق سب سے پہلے تلاوت قرآن پاک کے لیے طارق فضل چوہدری کو کہا گیا جو اپنی تلاوت میں قرآن پاک کی آیات بھول گئے ، اس کہ بعد سردار محسن عباسی نے خوبصورت انداز میں تلاوت قرآن پاک کو مکمل کیا. زرائع کے مطابق سب سے پہلے راجہ ندیم صاحب کو بولنے کا موقع دیا گیا ، انہوں نے کلرسیداں کہ بارے میں بات کی ، اس کہ بعد سردار محسن عباسی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ پارٹی کے ساتھ استحکامت کہ ساتھ کھڑے رہے اور جو مسلم لیگ ق میں رہے دونوں میں فرق ہونا چاہیے.

۔ اس کہ بعد راجہ محمد علی کو بات کرنے کا موقع ملا اور کہا وہ پی پی 7 سے الکشن لڑنے کے خواہش مند ہیں ، اس کے بعد جب بلال یامین ستی بولے تو میاں شہباز شریف نے ان کی بات کو روک دیا اور کہا آپ کہاں سے آئے ، آپ تو نہیں تھے . شاہد ریاض ستی کھڑے ہوئے تو میاں شہباز شریف نے کہا کہ آپ کی بڑی مہربانی آپ نے ہمارے ساتھ کام کیا لیکن آپ کہ بڑے نغ ہیں آپ 2002 میں مسلم لیگ ق میں چلے گئے تھے آپ بیٹھ جائیں ۔ اس کہ بعد میاں شہباز شریف نے عتیق سرور سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ اپنے گھر میں فیصلہ کریں آپ کا ایک ٹکٹ ہے پی پی 6 کا آپ آپس میں طہ کریں کہ کس کو ملنا ہے آپ کا بھتیجا ہے خیال رکھیں بس جو میں نے کہہ دیا وہ کہہ دیا،

پھر کلرسیداں والوں میں شوکت عزیز بھٹی صاحب نے بات کی اس سارے سلسلے سے اس بات کا اندازہ لگایا جاتا ہے کہ پی پی 6 کا ٹکٹ چاچے بھتیجے میں سے کسی ایک کو ملے گا اندازے کہ مطابق اسامہ سرور کی طرف زیادہ جکاو دیکھنے میں آیا جبکہ بلال اور شاہد ریاض ستی کو میاں شہباز شریف نے فارغ کر دیا- راجہ صغیر احمد نے بات کرتے ہوئے کہا میں بیس ہزار لوگوں کہ نام زبانی جانتا ہوں جس پر سارے ہنس پڑے ، جبکہ سردار محسن عباسی ، راجہ محمد علی ، اسامہ سرور ایک سائیڈ بیٹھ گئے ، دوسری جانب شاہد ریاض ستی ، عتیق سرور ، بلال یامین اور باقی ٹیم ایک سائیڈ تھی جس میں واضع گروپنگ نظر آئی ، اس بات سے واضع طور پر اس بات کا اندازہ لگایا جاتا ہے کہ ایں اے کا ٹکٹ سردار محسن عباسی کو جارہا ہے اور پی پی کہ ٹکٹ اسامہ سرور اور راجہ محمد علی کو جا سکتے ہیں ۔ زرائع کے مطابق ریزرو سیٹ کے لیے ایم این اے کا ایک ٹکٹ کوٹلی ستیاں کو دیا جارہا ہے ان کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے اور دوسرا ایم پی اے کی ریزرو سیٹ کا ٹکٹ کہوٹہ والوں کو دیا جارہا ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں