راولپنڈی (حماد چوہدری) انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (CCD) نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) پی پی 10، چوہدری نعیم اعجاز کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا، جس کے دوران تین افراد کو حراست میں لیا گیا۔ اسی کارروائی کے تسلسل میں سات سے آٹھ افراد کو بلیو ورلڈ سٹی سے بھی حراست میں لیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔اس واقعے کے حوالے سے چوہدری نعیم اعجاز کا موقف جاننے کے لیے ان سے متعدد بار رابطے کی کوشش کی گئی، تاہم انہوں نے کال موصول نہیں کی۔ بعد ازاں، اپنے جاری کردہ مختصر بیان میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ CCD نے بغیر کسی قانونی وارنٹ کے ان کی رہائش گاہ پر کارروائی کی، گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی، اور اہل خانہ کو ہراساں کیا گیا۔چوہدری نعیم اعجاز کے مطابق، یہ واقعہ اعلیٰ پولیس و حکومتی افسران کے نوٹس میں لایا گیا ہے اور اس حوالے سے جلد قانونی چارہ جوئی بھی متوقع ہے۔تاحال CCD یا دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے کوئی باضابطہ موقف سامنے نہیں آیا
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…