ایم پی اے محسن ایوب خان کی اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا ماریہ جاوید سے ملاقات۔ ٹیکسلا شہر کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے تعاون کی یقین دہانی

ٹیکسلا۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی فنانس پنجاب،ایم پی اے محسن ایوب خان سابق چئیرمین حاجی علی اصغر اعوان،ملک طاہر محمود طاہری،ملک عمیس رشید کوارڈینیٹر بابو وسیم شاہ،قاری شعیب،چاچا عارف مغل، حمزہ رفیع کے ہمراہ اے سی آفس پہنچے انھوں نے نئی تعینات ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر ماریہ جاوید کو چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا،

AC ٹیکسلا ماریہ جاوید نے اس موقع پر کہا کہ میں ٹیکسلا شہر کی بہتری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاؤں گی اور باہمی صلاح مشورے سے ٹیکسلا شہر کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کروں گی اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ ٹیکسلا ہنسن کرامت، تحصیلدار فہیم ارشد، محکمہ ایجوکیشن کے آفیسر شعیب اختر،سبطین خان،عاطف خان عرف ثاقب خان،ملک نیاز آف پنڈ گوندل،ٹھیکیدار فضل خان،خالد دھماکہ،ٹھیکیدار حارث منیر، ملک شکیل بھی موجود تھے بعدازاں محسن ایوب خان نے اپنے آفس میں منعقدہ کھلی کچہری میں شرکت کی اور باری باری عوام کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے،

محسن ایوب خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ہو گی شفاف اور معیاری کام پر توجہ دی جائے گی، سائلین سے گفتگو میں کہا کہ حقداروں کو ان کا حق دلائیں گے انتظامیہ اور دیگر افسران کو ہدایت جاری کی کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے اپنے دروازے ہر وقت کھلے رکھیں اور عوام سے تعاون کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں