ایم پی اے طاہرہ مشتاق کا ایپکا ایجوکیشن آفس راولپنڈی کا دورہ


رکن پنجاب اسمبلی (ایم پی اے) محترمہ طاہرہ مشتاق نے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کے دفتر میں واقع آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (APCA) ایجوکیشن ونگ کے ہیڈ آفس راولپنڈی کا خصوصی دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے APCA فی میل ونگ راولپنڈی کی چیئرپرسن محترمہ سدرہ خالد سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خواتین ملازمین کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جن میں سہولیات کی کمی، ترقیوں میں تاخیر، دفاتر میں سیکیورٹی کا فقدان، اور ڈے کیئر سنٹرز جیسے اہم نکات شامل تھے۔ معزز ایم پی اے محترمہ طاہرہ مشتاق نے تمام مسائل کو توجہ سے سنا اور خواتین کی آواز کو پارلیمان میں مؤثر انداز میں بلند کرنے کا وعدہ کیا۔
اس موقع پر کئی معزز شخصیات/قایدین نے شرکت کی جن میں ایپکا کالج ونگ کے صدر ملک جمیل اعوان,
ایپکا سکول ونگ کے صدر ملک ارشاد سلطان،محترمہ روبینہ تحسین,شہباز علی خان ایپکا کے سرگرم راہنما محترم راجا عمیر
اور دیگر کارکنان و عہدیداران شامل تھے۔
تمام قائدین APCA کی تعلیمی و تنظیمی کاوشوں کو سراہا اور سرکاری ملازمین، خصوصاً خواتین، کے مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
بعد ازاں محترمہ طاہرہ مشتاق نے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی محترم طارق محمود سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر اسکولوں میں درپیش انتظامی، تعلیمی، اور فلاحی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ایم پی اے محترمہ طاہرہ مشتاق نے اپنے حلقے کے سرکاری اسکولوں کی ترقی، سہولیات کی فراہمی، اور بچوں کے تعلیمی معیار کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ وہ جلد سرکاری اسکولوں کا دورہ کرنا چاہتی ہیں تاکہ زمینی حقائق کا مشاہدہ کر سکیں۔
اس پر سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی محترم طارق محمود نے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ان کے دوروں کا باقاعدہ شیڈول جلد ترتیب دیا جائے گا۔
آخر میں تمام قائدین نے محترمہ طاہرہ مشتاق کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنی مصروفیات میں سے قیمتی وقت نکال کر APCA ایجوکیشن ہیڈ آفس راولپنڈی کا دورہ کیا، ملازمین کے مسائل سنے، اور تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے سنجیدہ دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

چودھری محمد ذکریا خالق

Recent Posts

ٹی ایچ کیو کلرسیداں میں معذوری بورڈ کا اجلاس

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کلرسیداں میں معذور افراد کے خصوصی طبی…

25 minutes ago

مودی کو بتایا پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے،ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مودی کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کو بتادیا…

3 hours ago

سابق چیئرمین تعلیمی بورڈ عدنان خان کے تین سالہ دور کے آڈٹ کا حکم

پنجاب اسمبلی کی سٹیڈنگ کمیٹی برائے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے سابق…

4 hours ago

حالیہ سیلاب کے باعث آئی،ایم،ایف نے پاکستان کی معیشت پر منفی اثرات پڑنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کے…

16 hours ago

مریم نواز نے موبائل پولیس اسٹیشن اینڈلائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا،ایف آئی آر کے اندراج کی سہولت بھی میسر ہوگی۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا…

16 hours ago

اسلام آباد میں خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی دو ملزمان گرفتار.

اسلام آباد(اویس الحق سے)وفاقی دارالحکومت میں قائم نجی شاپنگ مال کے رہائشی اپارٹمنٹ میں خاتون…

16 hours ago