416

ایم پی اے شوکت عزیز بھٹی پولیس پر دھاک بٹھانے میں کامیاب

وطن عزیز میں جب سے پولیس کامحکمہ بنا ہے اس میں سیاسی مداخلت کا ایسابیج بویا جا چکا ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ایک تناور درخت بن چکا ہے محکمہ پولیس میں سیاسی مداخلت آج بھی زور شور اور دھڑ لے سے جاری وساری ہے

جس کی وجہ سے ہماری پولیس سروس ایک پروفیشنل فورس نہ بن سکی میں دعوے سے کہ سکتا ہوں کہ اگر وطن عزیز میں محکمہ پولیس کو آزاد اور خودمختار بنا دیا جاتا اور اس میں سیاسی مداخلت نہ کی جاتی تو آج یہ ادارہ افواج پاکستان کی طرح ایک مضبوط ترین ادارہ ہوتا یوں تو وطن عزیز کی تاریخ کا ہر پہلو ہی افسوس ناک ہے لیکن پولیس کی تاریخ اس سے زیادہ افسوس ناک ہی رہی ہے آج بھی ایف آئی آر رشوت کے بغیرممکن نہیں شہریوں


کے خلاف جھوٹے مقدمات اور انہیں ٹارچر سیل میں رکھنا ہماری پولیس کا خاصہ ہے

پولیس کے زیر حراست افراد کو تشدد کا نشانہ بنوانا ہماری سیاسی مداخلت کا منہ بولتا ثبوت ہے لوگوں کو پولیس مقابلہ کے نام پر قتل کردینا بھی عام بن چکا ہے سیاسی مداخلت کا سب سے اہم ایشو یہ ہے کہ محکمہ پولیس کے اندر احتساب کا کوئی نظام نہیں ہے کوئی بھی پولیس والا جو چاہے کر گزرے کوئی طاقت اسے نہیں پوچھ سکتی اسکی بڑی مثال راو انوار جیسے متعدد کردار ہمارے پولیس کے نظام پر کلنک کا داغ بن چکے ہیں وطن عزیز میں قانون کی طاقت کے بجائے طاقت کا قانون رائج ہے جو جتنا بااثر ہے اتنا ہی وہ پولیس پر اپنا اثر ڈال کر لوگوں کو انتقام کا نشانہ بناتا ہے

اور اپنے مفادات کیلئے پولیس کو استعمال کرتا ہے۔ آج بھی اگر پاکستان کی تین بڑی سیاسی جماعتوں تحریک انصاف مسلم لیگ نون اور پی پی پی کے منشوروں کا جائزہ لیا جائے تو ان میں پولیس اصلاحات کے بارے میں بلند بانگ دعوے نظر آتے ہیں لیکن عملی طور پر انکا کام صفر سے آگے نہیں ن لیگ تقریباً پانچ مرتبہ حکومت میں رہ چکی لیکن ماسوائے یونیفارم تبدیلی کے کچھ زیادہ سامنے نہ آسکا چند روز وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ایک ایم پی اے کے ہاتھوں ایک باوردی اے ایس آئی کو آفس بلا کر اس نظام کو مزید ننگا کیا

لیکن صد افسوس نظام کی تبدیلی کا کوئی اعلان نہ ہوسکااس واقع کے چند روز بعد راولپنڈی کے تھانہ روات میں مسلم لیگ ن کے حالیہ منتخب MPAپی پی 9شوکت بھٹی نے اپنی سیاسی دھاک بٹھانے کے لیے تھانہ روات کا پورا عملہ ہی تبدیل کرواڈالا اور اس بات کا ببانگ دل اعتراف بھی کیا کہ اتنی بڑی کامیابی کا سہرا میرے سر ہے موصوف MPAشوکت عزیز بھٹی نے یہ دعوی کیا کہ تھانہ روات میں تعینات عملہ پولیس اختیارات سے مبینہ تجاوز، رشوت، اقرباء پروری کے معاملات جیسے معاملات میں ملوث

ہے جسے میں نے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کے سامنے رکھا ہے

جس پر انہوں نے کارروائی کرتے ہوئے عملہ تبدیل کیا ویسے مزے کی بات ہے کہ اگر عملہ کرپٹ تھا یاوہ تمام الزامات

جن کا زکر ہوا میں ملوث تھا تو پھر انکی جو جزا سزا بنتی ہے وہ ملنی چاہیے تھی یہ تبدیلی بھلا کیا معنی رکھتی ہے ذرائع یہ دعوی کرتے ہیں کہ سابق کونسلر کے عزیز کو بلاجواز اٹھانے اور چھوڑنے کے عوض مبینہ طور پر 02 لاکھ روپے رشوت طلب کرنے کی شکایات پر MPAشوکت عزیز بھٹی نے آئی جی پنجاب کواپروچ کیا لیکن دوسری طرف تھانہ روات کے ذرائع یہ دعوی کرتے ہیں کہ مقامی پولیس کی جانب سے MPAکو بعض معاملات پر کی گئی سفارش کو روات پولیس کے کچھ افسران کی جانب سے سرد مہری دکھائی گئی جس پر MPA موصوف کا پارا ہائی ہوا

اور انہوں نے سیاسی اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے اہلکاروں کے تبادلے کروائے جبکہ SSPآپریشن کے حوالہ سے سوشل میڈیا پر جاری بیانات میں یہ دعوی کیا گیا کہ جن جن تھانوں میں اہکاروں کو چھ چھ ماہ سے زائد عرصہ ہوا انہیں تبدیل کیا گیا ہے راقم نے اس حوالہ سے جب راولپنڈی پولیس ترجمان نے بات کی تو انہوں نے بھی کسی بھی قسم کی سیاسی مداخلت کی مکمل نفی کرتے ہوئے تھانہ روات سے اہلکاروں کے تبادلوں کو ایس او پی تحت معمول کی محکمانہ کارروائی کا حصہ قرار دیاکیا

کرپشن کی سزا تبادلہ ہے یا کچھ اور راولپنڈی پولیس افسران بھی مصلحت کا شکار ہوئے جس پر ایک MPAنے پورا تھانہ ان کے مرہون منت ہوگیا ہے شوکت بھٹی پولیس کے معاملات میں مداخلت کے حوالہ سے ویسے بھی ایک شہرت رکھتے ہیں تھانہ روات کیا راولپنڈی کے جتنے بھی تھانے ہیں موصوف کے کارخاصوں کے فون سنتے ہیں ہر جائز ناجائز کام کرنے کو تیارہونگے کیونکہ تبادلے کانام سنتے ہی پاؤں پکڑ نے والے آفیسرز نے پولیس کا مورال ڈاؤن کیا ہے

اور جب تک ایسے افسران موجود رہینگے محکمہ پولیس کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان رہے گا اور اسطرح کے کئی MPAاپنی من مرضی کے افسران کو تعنیات کرواتے رہینگے اور فون کال پر نظام پولیس زلزلہ کی کیفیت کا شکار رہیگا اور جب IG لیول کے افسران جو کچے کے ڈاکووں کے ہاتھوں یرغمال بن کر بھی صدارتی ایوارڈ وصول کرینگے تو پولیس میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ۔کیسے ہوگا اللہ میرے وطن عزیز کے عوام پر اپنا فضل کرم رکھے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں