31

ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)صدر واہ پولیس کی کاروائی، ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کرنے والے ملزم عبدالشکور کو گرفتار کر لیا،

ملزم عبدالشکور نے 15 پر کال کی کہ اس سے 02لاکھ کیش اور موبائل فون چھین لیا گیا ہے،واقعہ کی اطلاع پر صدر واہ پولیس فوری موقع پر پہنچی،تحقیقات پرمابین فریقین معاملہ لین دین کا پایا گیا،کیش اور موبائل فون چھیننے کا کوئی واقعہ سرزد ہونا نہ پایا گیا،

صدر واہ پولیس نے 15 پر بوگس کال کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم عبدالشکور کو گرفتار کرلیا، ایس پی پوٹھوہار طلحہٰ ولی کا کہنا تھا کہ آپ کی ایک غلط کال کسی شہری کو ایمرجنسی سہولیات حاصل کرنے سے محروم کر سکتی ہے، 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن شہریوں کی سہولت کے لیے ہے، غلط استعمال پر قانونی کاروائی ہو سکتی ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں