ایف آئی اے کا چھاپہ لاکھوں روپے کی غیر ملکی کرنسی برآمد

غیر قانونی کرنسی کاروبار کے خلاف کارروائی، دو ملزمان گرفتار – غیر ملکی کرنسی سمیت تقریباً 1 کروڑ 40 لاکھ روپے برآمد
22 اکتوبر 2025 کو ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے کی ٹیم نے ٹول پلازہ ترکی، تحصیل سوہاوہ، ضلع جہلم میں چھاپہ مارا۔ کارروائی کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ندیم نے کی، جبکہ ٹیم میں اے ڈی ملک احسن، اے ایس آئی نیر عباس اور ایچ سی ناظم مصطفیٰ شامل تھے۔
چھاپے کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا: خواجہ بلال احمد ولد خواجہ حلیم، ساکن منڈی بہاؤالدین ابرار حسین ولد مهدی حسن، ساکن منڈی بہاؤالدین
ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں ملکی و غیر ملکی کرنسی، موبائل فون اور دیگر اشیاء برآمد ہوئیں، برامد کرنسی میں
امریکی ڈالر: $2,585
یورو: €22,435
برطانوی پاؤنڈ: £5,560
سعودی ریال: SAR 1,050
اماراتی درہم: AED 27,935
پاکستانی روپے: PKR 1,252,000
موبائل فون: 1 ویوو، 1 ٹیکنو
رسید بک: غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت کے ریکارڈ سمیت
گاڑی: سوزوکی آلٹو (رجسٹریشن نمبر APD-750)
ابتدائی تخمینے کے مطابق برآمد شدہ رقم کی کل مالیت تقریباً 1 کروڑ 40 لاکھ روپے بنتی ہے۔
ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 64/2025 کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔