ایف آئی اے سرکل راولپنڈی نے انسانی سمگلنگ میں ملوث خاتون سمیت 4 ایجنٹس گرفتار

راولپنڈی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) انسداد انسانی سمگلنگ سرکل راولپنڈی نے انسانی سمگلنگ میں ملوث خاتون سمیت 4 ایجنٹس گرفتار کر لئے ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں کامران حیدر، فرحت نواز، عثمان اور عامر بلال شامل ہیں گرفتار ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیائے ملزمان کو راولپنڈی، گوجرخان اور جہلم سے گرفتار کیا گیا

ملزم کامران حیدر اور فرحت نواز نے شہری کو کمبوڈیا بھجوانے کے نام پر 11 لاکھ 60 ہزار روپے ہتھیائے ترجمان کے مطابق ملزم عثمان نے شہری کو سمندر کے راستے اٹلی بھجوانے کے لئے 30 لاکھ روپے وصول کئے گرفتار ملزم عامر بلال نے شہری کو برطانیہ ملازمت دلوانے کے نام پر 28 لاکھ روپے وصول کئے جبکہ گرفتار ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے گرفتار ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے