کھیل

ایشیاکپ کا سب سے بڑا ٹاکرا شروع ہونے میں چند گھنٹے باقی، تماشائیوں کا جوش و خروش عروج

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ  کا ہائی وولٹیج میچ پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا۔

کرکٹ کے سب سے بڑے حریف ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔ پاکستان اور بھارت آج ایشیا کپ کے گروپ اے کے میچ میں دبئی میں ٹکرائیں گے۔

6 ماہ کے دوران دونوں ٹیمیں دوسری بار آمنے سامنے ہوں گی۔ اس سے قبل پاکستان اور بھارت چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں مدمقابل آئے تھے۔

حالیہ کارکردگی کے لحاظ سے دونوں ٹیمیں بہترین فارم میں ہیں۔ بھارت نے ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف 9 وکٹوں سے فتح حاصل کی جبکہ پاکستان نے افغانستان اور یو اے ای کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز اپنے نام کی۔
دبئی کے گرم موسم میں یہ میچ کھیلا جائے گا، جہاں دن کے وقت درجہ حرارت 41 ڈگری تک پہنچ جاتا ہے لیکن میچ کے دوران سورج غروب ہونے کے بعد درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوگا۔

ایشیا کپ میں دونوں ٹیموں کا ریکارڈ بھی دلچسپ ہے۔

بھارت نے اب تک 19 میچوں میں سے 10 میں کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان نے 6 جیتے ہیں۔ پاکستان کی بھارت کے خلاف ایشیا کپ میں آخری فتح 2022 میں آئی تھی۔

بھارت 8 بار ایشیا کپ کا چیمپئن بن چکا ہے جبکہ پاکستان نے یہ اعزاز صرف 2 مرتبہ حاصل کیا ہے۔

میچ کے لیے پاکستانی ٹیم نے پریکٹس کے بجائے آرام کو ترجیح دی جبکہ بھارتی ٹیم نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

پاکستانی شائقین کرکٹ نے بھارت کے خلاف میچ سے بڑی اُمیدیں باندھ لی ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ پاکستانی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔

پاک بھارت ٹاکرا پاکستانی وقت کے مطابق آج شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔

محمد قاسم

Recent Posts

کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…

3 minutes ago

کلر سیداں پولیس کی بروقت کارروائی دو افراد گرفتار  22 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی بازیاب

کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…

5 minutes ago

ترقی یافتہ ممالک اپنے وسیع تر دریاؤں کو قابو میں رکھ سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں کر سکتے؟

راجہ طاہر محموددنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ بڑی بڑی تہذیبیں دریاؤں کے کنارے آباد…

8 minutes ago

کلرسیداں غیر اعلانیہ بجلی بندش، شہری مشکلات سے دوچار

کلرسیداں (یاسر ملک) کلرسیداں غیر اعلانیہ بجلی بندش، شہری مشکلات سے دوچار۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں…

8 minutes ago

راولپنڈی میں گالم گلوچ سے منع کرنے پر شہری کو قتل کرنے والے دو ملزمان گرفتار۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)وارث خان پولیس کی فوری کارروائی,گالم گلوچ سے منع کرنے پر شہری کو…

6 hours ago

وزیراعظم کی چمن دھماکے میں 6 افراد کے شہید ہونے پر دلی افسوس اور مذمت، ملوث افراد کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے…

7 hours ago