212

ایس ڈی پی او کوٹلی ستیاں کورونا سے وفات پا گئے

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی پولیس کے ڈی ایس پی سہیل ممتاز کورونا کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے وفات پا گئے ۔شہید ڈی ایس پی کورونا کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی میں زیر علاج تھے سہیل ممتاز اس وقت ایس ڈی پی او کوٹلی ستیاں فرائض سرانجام دے رہے تھے، فرض کی ادائیگی کے دوران موذی مرض کا شکار ہوئے، شہید ڈی ایس پی کی نماز جنازہ ایس او پیز کے مطابق ادا کی جاۓ گی اس موقع پر سی پی او احسن یونس نے کہا کہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں،شہید ڈی ایس پی سہیل ممتاز انتہائی محنتی، ملنسار اور شفقت بھری شخصیت کے مالک تھے، راولپنڈی پولیس کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر کردار ادا کرتی رہے گی تاہم افسران و اہلکار فیس ماسک، گلوز، سینیٹائزر اور دیگر حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بناۓ۔ شہید سید سہیل ممتاز کا تعلق راولپنڈی کے علاقہ بنی سے بتایا گیا ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں