164

ایس ڈی او چک بیلیخان کی موج مستی‘شہری گھنٹوں بجلی سے محروم

چک بیلی خان (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ایس ڈی اوآئیسکو چک بیلی خان سب ڈویژن کی عیش طبعی کے باعث چک بیلی خان سب ڈویژن سے تعلق رکھنے والے کئی دیہات بشمول شہر 24گھنٹے بجلی سے محروم رہے شدید طوفان کے باعث جب چک بیلی خان سب ڈویژن میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوا تو اس وقت ایس ڈی او سرکاری گاڑی لے کر تین دن سے دفتر سے غائب ہو کر ذاتی کام کر رہا تھا سٹاف اور عوام سے بھی رابطہ نہیں تھا بجلی بحالی کیلئے عملہ نے ایک پرانا نیم ناکارہ ٹرک دفتر سے لیا اور کام کو نکل پڑے ٹرک موضع گگن کے قریب ٹائی راڈ کھل جانے سے حادثے کا شکار ہو گیا جس سے واپڈا اہلکار وں کو اپنی جان کے لالے پڑ گئے لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں تھا صبح ہونے کے بعد منت سما جت کے بعد کچھ اہلکاروں نے ذاتی موٹر سائیکلوں پر جا کر مرمتی کا م سرانجام دیا جس سے لگ بھگ 24گھنٹوں بعد بجلی بحال ہوئی ان حالات میں معمولات زندگی تہس نہس ہو کر رہ گئے عوامی حلقوں نے حکام بالا اور بالخصوص وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان سے اپیل کی ہے کہ واقعہ کا نوٹس لے کر اپنی عیاشی کیلئے چک بیلی خان سب ڈویژن کے ہزاروں لوگوں کے معاملات کو داؤ پر لگانے والے اس افسر کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے جو ایک نہیں تین دن سے اپنے دفتر سے عدم رابطے میں رہ کر سرکاری گاڑی پر عیاشی کر رہا تھا اور لوگ اس کے اس عمل سے اتنی بڑی پریشانی سے دوچار ہوئے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں