ایس پی سواں زون خرم اشرف کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

اسلام آباد (حماد چوہدری)ایس پی سواں زون خرم اشرف کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں سواں زون سرکل کے تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران افسران کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مختلف مقدمات پر پیش رفت کا معائنہ کیا گیا۔ایس پی خرم اشرف نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ زیرِ تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کیا جائے تاکہ عوام کو بروقت انصاف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ایس پی نے افسران کو یہ بھی تاکید کی کہ جرائم کی روک تھام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے گشت اور سرچ آپریشنز کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ اجلاس کے اختتام پر افسران کو ٹارگٹس دیے گئے اور کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ میٹنگ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔