اسلام آباد (حماد چوہدری)تھانہ لوہی بھیر کے نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او فواد خالد نے چارج سنبھالتے ہی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ چوری، ڈکیتی، منشیات فروشی اور دیگر جرائم کی روک تھام کے لیے مختلف موثر اقدامات کیے گئے ہیں، جن کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں۔ایس ایچ او فواد خالد نے ایک ملاقات کے دوران سینئر صحافی حماد چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تھانے کی حدود میں جرائم کے خاتمے کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور کسی بھی مجرم کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔یاد رہے کہ ایس ایچ او فواد خالد اس سے قبل تھانہ سبزی منڈی میں بھی تعینات رہ چکے ہیں، جہاں ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، فرض شناسی اور جرأت مندانہ اقدامات کے باعث جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی تھی۔ ان کی ان ہی خدمات کے باعث انہیں “کرائم فائٹر ایس ایچ او” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق، ایس ایچ او فواد خالد کو خصوصی ٹاسک کے تحت تھانہ لوہی بھیر میں تعینات کیا گیا ہے تاکہ علاقے میں بڑھتے ہوئے جرائم پر قابو پایا جا سکے۔ ان کی قیادت میں پولیس کی ٹیم منظم اور نتیجہ خیز کارروائیاں کر رہی ہے، جس سے علاقہ مکینوں میں تحفظ اور اعتماد کا ماحول پیدا ہوا ہے۔علاقہ مکینوں نے بھی ایس ایچ او فواد خالد کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ان کی قیادت میں تھانہ لوہی بھیر مزید محفوظ اور پرامن علاقہ بنے گا۔
کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…