راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عا مر عقیق خاں نے کہا ہے کہ کورو نا وائرس سے بچاؤ کے لئے حکو مت کی جا نب سے جا ری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد نا گز یر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہما ری بھر پورکو شش ہے کہ صحت عامہ کے اس مقصدمیں لوگوں کو تر غیب کے ذ ریعے ان کے سماجی فرض کا احسا س دلایا جائے کیو نکہ ایک شخص لاپرواہی سب کے لئے خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔چنا نچہ ایس او پیز کی لگا تا ر خلاف و ر زی کر نے والوں کے خلاف ضروری کار وائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کا ڈیلٹا و ئر ینٹ سب سے ز یادہ خطرناک اور تیزی سے پھیلنے والا ہے جسکے لئے ہمیں اسی قد ر احتیا طی تدا بیر کی بھی ضرورت ہو گی۔ انہوں نے ہدا یت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنے مجسٹر یٹس کے ہمراہ فیلیڈ میں موجود ر ہیں اور حکو مت کی جا نب سے جا ری کردہ ایس او پیز اور حفا ظتی تد ابیر پر ہر صورت میں عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ہدایات کی رو شنی میں متعلقہ افسران کی جا نب سے گز شتہ دو گھنٹو ں کے دوران ضلع بھرمیں بھر پور انداز میں کریک ڈا ؤن کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق محض دو گھنٹے کے کریک ڈاؤن کے دوران54 دوکانوں کو، ایک سنو کر کلب اور ایک ر یستوران کو سیل کیا گیا اور مجمو عی طور پر 01لاکھ 15ہزارروپے کا جر مانہ عائد کیا گیا۔ انٹر و انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ میں مختلف چھاپوں کے دورن ٹر یفک پو لیس راولپنڈی اور ریجنل ٹرا نسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے مجموعی طور پر03 لاکھ17 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ٹر یفک پو لیس راولپنڈی نے مختلف گاڑیوں کو چیک کر تے ہوئے1128 چالان اور2,87,400 جرمانے کیے گئے۔ ان میں سے موٹر سائیکل سواروں کوخلاف ورزی پر706 چالان اور 1,41,200 روپے کے جرمانے عائد کیا۔کار چیکنگ کے دوران324چالان اور97,200 جر مانہ جبکہ پرا ئیویٹ سروس کو چیک کر تے ہوئے 98 چالان اور 49,000 روپے کے جرمانے کیے گئے۔