ایبٹ آباد(حسین معاویہ) یونین کونسل سلہڈ کے علاقے ڈھیری میرا کا مرکزی روڈ گزشتہ تین دنوں سے بند ہے، جس کے باعث مقامی لوگ آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ مقامی شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت عارضی راستہ بنا کر گزرنے کا بندوبست کیا ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ بار بار سامنے آ رہا ہے۔ بارش کے بعد موٹروے کا پانی سیدھا گاؤں کی سڑکوں کی طرف آ جاتا ہے، جس سے راستہ بہہ جاتا ہے اور آمدورفت معطل ہو جاتی ہے۔
شہریوں نے بتایا کہ وہ کئی مرتبہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کو درخواستیں دے چکے ہیں مگر کوئی عملی اقدام نہیں کیا جاتا، ہر بار سڑک تباہ ہونے کے بعد عوام کو خود ہی محنت مزدوری کر کے راستہ بحال کرنا پڑتا ہے۔
مقامی افراد نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد اور حکام بالا سے فوری نوٹس لینے اور موٹروے کے پانی کا مستقل حل نکالنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام کو بار بار مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)آئی جی اسلام آباد کی سرزنش سے دلبرداشتہ ایس پی نے…
دنیا کے شور میں سب کچھ سنائی دیتا ہے، مگر ایک آواز ہے جو اکثر…
اسلام آباد (پنڈی پوسٹ نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے صنعتوں اور کسانوں کے لیے…
تھانہ جاتلی پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے…
کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں میں استاد نے طالب علم کو بدترین تشدد…
سہالہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا ماحولیاتی آلودگی کا باعث پلاسٹک بیگز کے…